ملک ’تقرری‘ نے طوفان کھڑا کر دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی نے سابق کپتان سلیم ملک کو قومی کرکٹ اکیڈمی کا چیف کوچ بنائے جانے کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس بارے میں وضاحت طلب کر لی ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سلیم ملک کی مبینہ تقرری پر بطور احتجاج کرکٹ اکیڈمی کے وکٹ کیپنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیم ملک کی ممکنہ تقرری پر آئی سی سی کے اعتراض پر خود کو بچاتے ہوئے یہ کہہ دیا ہے کہ سلیم ملک کو اکیڈمی کا کوچ مقرر کرنے کی سرے سے کوئی پیشکش نہیں کی گئی بلکہ اس بارے میں مختلف آپشنز پر غور ہورہا تھا۔ سلیم ملک نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں قومی کرکٹ اکیڈمی کا چیف کوچ بنانے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ آئی سی سی کے میڈیا منیجر سمیع الحسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد کہ سلیم ملک کو پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی اکیڈمی کا چیف کوچ مقرر کر رہا ہے آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط تحریر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سلیم ملک پر میچ فکسنگ کے الزام میں عائد تاحیات پابندی لاہور کی سول کورٹ نے گزشتہ دنوں ختم کی ہے۔
2000ء میں جسٹس ملک محمد قیوم کمیشن نے میچ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سلیم ملک پر تاحیات پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی سفارش کی تھی۔ سلیم ملک پر عائد تاحیات پابندی کی سزا کی توثیق آئی سی سی نے کی تھی اور اصولی طور پر سلیم ملک پر تاحیات پابندی ختم کئے جانے کے فیصلے کی توثیق بھی آئی سی سی کا بورڈ کرے گا۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ سلیم ملک کی کہیں بھی تقرری نہیں کرسکتا۔ دریں اثنا سابق کپتان راشد لطیف نے سلیم ملک کی مبینہ تقرری پر بطور احتجاج اکیڈمی کے وکٹ کیپنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ وہ تین سال کے لیے وکٹ کیپنگ کوچ بنائے گئے تھے۔ راشد لطیف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے کہا ہے کہ ان کا پورا کیرئر اسی میچ فکسنگ قضیئے کی نذر ہوگیا اور اب وہ کیسے سلیم ملک کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی سول کورٹ کا فیصلہ انسانی ہمدردی کے تناظر میں خوش آئند ہے لیکن سلیم ملک کو کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ دیا جانا زیادتی ہے۔ واضح رہے کہ راشد لطیف ہی وہ کرکٹر ہیں جنہوں نے میچ فکسنگ کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی تھی اور انہوں نے جسٹس قیوم کمیشن میں متعدد کرکٹرز کے خلاف شواہد بھی پیش کئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان نے بدھ کو آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو سے بات کی اور انہیں منگل کے روز سلیم ملک کے اپنی ممکنہ تقرری کے بارے میں بیانات کے سلسلے میں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس موقف کے بعد سلیم ملک کا مستقبل ایک بار پھر بے یقینی کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ | اسی بارے میں سلیم ملک اکیڈمی کے چیف کوچ04 November, 2008 | کھیل سلیم ملک پر تاحیات پابندی ختم23 October, 2008 | کھیل ’تلخ ترین اننگز کھیل چکا‘23 October, 2008 | کھیل کرکٹرز وکلاء دوستی26 September, 2008 | کھیل سلیم کی سزا کیخلاف درخواست20 September, 2008 | کھیل سلیم ملک اپیل: سماعت کل21 May, 2008 | کھیل سلیم ملک اپیل: سماعت کل10 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||