سلیم ملک اکیڈمی کے چیف کوچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق کپتان سلیم ملک نے قومی کرکٹ اکیڈمی کا چیف کوچ بنائے جانے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان بدھ کو متوقع ہے۔ واضح رہے کہ سلیم ملک پر میچ فکسنگ کے الزام میں عائد تاحیات پابندی گزشتہ دنوں لاہور کی سول کورٹ نے ختم کردی ہے جس کے بعد انہیں قومی کرکٹ اکیڈمی کا چیف کوچ بنایا جانا پہلی اہم ذمہ داری ہے۔ سلیم ملک کو عاقب جاوید کی جگہ چیف کوچ بنایا جارہا ہے جنہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا جارہا ہے۔ سلیم ملک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ ان کی دیرینہ خواہش تھی اور وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکیڈمی قائم کرنا چاہتے تھے۔ اس ذمہ داری کے ذریعے ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ سلیم ملک نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ کوچنگ کے لئے درکار کورسز بھی کرینگے لیکن انہوں نے انیس سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہے لہذا وہ اپنے وسیع تجربے کو آسانی سے نوجوان کرکٹرز کو منتقل کرسکتے ہیں۔ سلیم ملک نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدالتی فیصلے کے بارے میں آئی سی سی کو مطلع کردیا ہے یا نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کہہ چکے ہیں کہ سلیم ملک پر پابندی اٹھائے جانے کے بارے میں آئی سی سی کو مطلع کردیا جائے گا۔ دریں اثنا آئی سی سی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سلیم ملک پر عائد تاحیات پابندی اٹھائے جانے کی کوئی بھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جب جسٹس ملک قیوم کمیشن نے سلیم ملک پر میچ فکسنگ کے الزام میں عائد تاحیات پابندی کی سفارش کی تھی تو اس رپورٹ کی توثیق آئی سی سی کے بورڈ نے کی تھی۔ تکنیکی طور پر سلیم ملک پر عائد تاحیات پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں آئی سی سی کا بورڈ اس وقت ہی توثیق کرے گا جب اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کا فیصلہ ملے گا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک خود سلیم ملک پر عائد تاحیات پابندی ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا۔ | اسی بارے میں سلیم ملک پر تاحیات پابندی ختم23 October, 2008 | کھیل ’تلخ ترین اننگز کھیل چکا‘23 October, 2008 | کھیل کرکٹرز وکلاء دوستی26 September, 2008 | کھیل سلیم کی سزا کیخلاف درخواست20 September, 2008 | کھیل سلیم ملک اپیل: سماعت کل21 May, 2008 | کھیل سلیم ملک اپیل: سماعت کل10 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||