BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم ابو ظہبی روانہ

انتخاب عالم
ٹیم کے کھلاڑی فٹ ہیں اور ان کا مورال کافی اچھا ہے
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے اتوار کی دوپہر کراچی سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوئی۔

یہ ٹیم بارہ،چودہ اور سولہ نومبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

روانگی سے پہلے پاکستان کی ٹیم کے کوچ انتخاب عالم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی فٹ ہیں اور ان کا مورال کافی اچھا ہے۔ کھلاڑیوں کو اندازہ ہے کہ یہ سیریز کافی اہم ہے اس لیے وہ اس سیریز میں فتح کے لیے پر عزم ہیں۔

انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ پینٹینگولر کپ کے سبب کیمپ کے لیے صرف دو دن کا وقت ملا اور اس دوران کھلاڑیوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت کے فقدان کے سبب معمولی قسم کی باتوں پر اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں اور اگر انہیں دور نہ کیا جائے تو یہ بڑھ بھی جاتے ہیں جو کہ ٹیم کے اتحاد کو متاثر کرتے ہیں۔

ٹیم کے کوچ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اور ٹیم مینجر نے کپتان شعیب ملک اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان موجود اختلافات کو ختم کروا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ اختلافات سنجیدہ نہیں تھے لیکن انہیں دور کرنا ضروری تھا۔ انتخاب عالم کے بقول تمام کھلاڑیوں کو کھل کر اپنی بات کرنے کا موقع دیا گیا اور جسے جو جو غلط فہمی یا شکایت تھی اسے بیان کرنے کے لیے کہا۔ جب کھلاڑیوں نے آمنے سامنے بیٹھ کر کپتان کے ساتھ اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنی رنجشوں کا کھل کر اظہار کیا تو تمام اختلافات دور ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور شاہد آفریدی میں بھی صلح کروا دی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اب تمام ٹیم متحد ہو کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مسائل کیسے پیدا ہوتے ہیں؟
 مسائل آپس میں بیٹھ کر بات نہ کرنے کے سبب پیدا ہوتے ہیں اورجب کھلاڑیوں کو بٹھا کر آمنے سامنے ان کی بات کروا دی جائے تو یہ چھوٹی چھوٹی رنجیشیں دور ہو جاتی ہیں
انتخاب عالم

انتخاب عالم سے دریافت کیا کہ اس بات کا خیال انہیں محمد یوسف کی جانب سے کپتان کے رویے پر اعتراض کی خبر کے بعد تو نہیں آیا؟ اس پر انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی نئی منیجمنٹ ٹیم کے ساتھ کام شروع کرتی ہے تو اس کا اپنا انداز ہوتا ہے اور انہوں نے اس دو روزہ کیمپ کے پہلے روز ہی محسوس کیا کہ کھلاڑیوں کو یکجا کرنے کے لیے اور انہیں قریب لانے کے لیے ان میں بات چیت کروائی جائے کیونکہ یہ مسائل آپس میں بیٹھ کر بات نہ کرنے کے سبب پیدا ہوتے ہیں اورجب کھلاڑیوں کو بٹھا کر آمنے سامنے ان کی بات کروا دی جائے تو یہ چھوٹی چھوٹی رنجیشیں دور ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم بھی ایک خاندان کی طرح ہوتی ہے اور جس طرح بھائیوں میں معمولی رنجشوں پر مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اسی طرح ٹیم میں بھی ہو سکتے ہیں اور محمد یوسف کو بھی اگر کوئی گلہ تھا تو وہ ان سے کہتا انہیں یقین ہے کہ اس کے اعتراضات بھی دور کیے جا سکتے تھے۔

ابو ظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی بابت انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ اس میں فتح سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور اس لیے اس کی بہت اہمیت ہے تاہم ابھی ابو ظہبی کی پچز اور دیگر پلیئنگ کنڈشنز کا مکمل اندازہ نہیں ہے اس لیے نتائج کیا ہوں گے کہنا قبل از وقت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بالر شعیب اختر نے کافی محنت کی ہے اور کیمپ میں بہت زبردست رفتار سے بالنگ کروائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر سے انہیں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

جمعے کو روانہ ہونے والی اس ٹیم میں ایک تبدیلی کرنا پڑی۔اوپنر ناصر جمشید کہ جنہوں نے فٹ نس ٹیسٹ تو پاس کر لیا تھا لیکن انہیں تیز بخار ہو گیا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔ ان کی جگہ ٹیم میں اوپنر خرم منظور کو شامل کیا گیا ہے۔

ابو ظہبی کے لیے سلیکٹرز کو دی گئی پندرہ رکنی ٹیم میں پہلے بھی ایک تبدیلی کرنا پڑی تھی جب محمد یوسف بنا بتائے آئی سی ایل کھیلنے بھارت چلے گئے تھے ان کی جگہ خالد لطیف کو شامل کیا گیا تھا۔

یونس خان ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں وہ آسٹریلیا سے براہ راست ابو ظہبی پہنچیں گے۔

ابو ظہبی جانے والی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
شعیب ملک،مصباح الحق،سلمان بٹ،خرم منظور،یونس خان ،خالد لطیف،شاہد آفریدی،کامران اکمل،سہیل تنویر،شعیب اختر،عمر گل،راؤ افتخار،فواد عالم،عبدالرؤف،سید اجمل۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد