BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 November, 2008, 21:28 GMT 02:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد یوسف اچانک بھارت روانہ

محمد یوسف پاکستان ٹیم میں سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم میں شامل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف اچانک بھارت روانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کی اہلیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ آئی سی ایل کھیلنے بھارت چلے گئے ہیں تاہم اس خبر کی محمد یوسف یا آئی سی ایل کی طرف سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابوظہبی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا جس میں محمد یوسف بھی شامل تھے لیکن ان کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ دوپہر کی فلائٹ سے بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی فلائٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سلیم الطاف بھی بھارت گئے ہیں انہوں نے ہی ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محمد یوسف بھی انہیں ائرپورٹ پر نظر آئے اور جب انہوں نے یوسف سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ نجی کام کے سلسلے میں بھارت جارہے ہیں۔

ویب سائٹ کرک انفو کا کہنا ہے کہ آئی سی ایل کے ذرائع نے محمد یوسف کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ منگل کو باقاعدہ اس بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف کی اچانک بھارت روانگی کا پتہ چلنے کے بعد جب ان کے گھر رابطہ کیا گیا تو ان کی اہلیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ بھارت چلے گئے ہیں۔

 ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو محمد یوسف نے بھارت جانے کے بارے میں نہیں بتایا اور جب تک ان کی آئی سی ایل میں شمولیت کے بارے میں تصدیق نہیں ہوجاتی پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو محمد یوسف نے بھارت جانے کے بارے میں نہیں بتایا اور جب تک ان کی آئی سی ایل میں شمولیت کے بارے میں تصدیق نہیں ہوجاتی پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ کوشش کی جارہی ہے کہ محمد یوسف سے رابطہ ہو تاکہ اصل صورتحال معلوم ہوسکے۔

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سلیم جعفر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں یہ خبر آنے کے بعد کہ محمد یوسف آئی سی ایل میں شامل ہورہے ہیں سلیکٹرز نے کپتان اور کوچ سے صلاح مشورہ کرلیا ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے تو پھر ان کی جگہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ محمد یوسف نے اس سے قبل بھی آئی سی ایل سے معاہدہ کیا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کی مداخلت پر انہوں نے یہ معاہدہ ختم کرکے آئی پی ایل سے معاہدہ کرلیا تھا۔

آئی سی ایل نے یہ معاہدہ ختم کرنے پر محمد یوسف کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے اور اس ماہ کی اکیس تاریخ کو محمد یوسف کو ممبئی کی ثالثی عدالت میں پیش ہونا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد