BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 November, 2008, 09:45 GMT 14:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابو ظہبی سیریز، ٹیم کا اعلان

شعیب ملک(فائل فوٹو)
سلیکشن کمیٹی نے کپتان شعیب ملک اور نئے کوچ انتخاب عالم کی مشاورت سے ٹیم کا فیصلہ کیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف ابوظہبی میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بارہ، چودہ اور سولہ نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف جو ویزا نہ ملنے کے سبب ٹورنٹو کا ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکے تھے ٹیم میں شامل کر لیےگئے ہیں۔

آف اسپنر سعید اجمل کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ وہ کینیڈا کے ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل تھے لیکن سابق چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کے کہنے پر وزارت کھیل نے انہیں ڈراپ کر کے شعیب خان کو آخری لمحات میں ٹیم میں شامل کر لیا تھا۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی ٹیم میں شامل شعیب خان اور انور علی ڈراپ کر دیے گئے ہیں۔ فاسٹ بولر شعیب اختر پنٹنگولر لیگ کے آخری میچ میں عمدہ بولنگ سے سلیکٹروں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اسی طرح پنٹنگولر لیگ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے شاہد آفریدی کو حتمی سکواڈ میں جگہ دلوا دی ہے۔

سلیم جعفر، اعجاز احمد اور شعیب محمد پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے کپتان شعیب ملک اور نئے کوچ انتخاب عالم کی مشاورت سے جس ٹیم کو حتمی شکل دی ہے وہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شعیب ملک( کپتان)، مصباح الحق( نائب کپتان)، سلمان بٹ، ناصرجمشید، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، شعیب اختر، عمرگل، راؤ افتخار، فواد عالم، عبدالرؤف اور سعید اجمل۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد