BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 October, 2008, 10:32 GMT 15:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دبئی سپورٹس، ’زبانی معاہدہ نہیں‘

شفقت نغمی
’میں اب بھی چیف آپریٹنگ آفیسر ہوں اور چیئرمین چاہیں بھی تو مجھے اس عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ یہ ان کے اختیار میں نہیں ہے‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے چیئرمین اعجاز بٹ کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ انہوں نے فائلیں چوری کیں اور نہ ہی دبئی سپورٹس سٹی سے زبانی معاہدہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں شفقت نغمی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے اور ان کا کہنا ہے کہ شفقت نغمی کی خدمات حکومت کو واپس کی جا رہی ہیں۔

شففت نغمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں اور چیئرمین چاہیں بھی تو انہیں اس عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ یہ ان کے اختیار میں نہیں ہے۔ ان کی تقرری گورننگ بورڈ نے آئین کے تحت کی ہے اور آئین کہتا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر اس وقت تک کام کرے گا جب تک گورننگ بورڈ چاہے گا۔

شفقت نغمی نے کہا کہ سول سرونٹ کی حیثیت سے حکومت انہیں جہاں بھی تعینات کرے گی وہ وہاں اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔ کرکٹ بورڈ سے کسی دوسری جگہ بھیجے جانے کے لیے ایک نوٹیفکیشن درکار ہوگا۔

انہوں نے اس خبر کی بھی تردید کی کہ انہوں نے اپنی خدمات کرکٹ بورڈ سے واپس لینے کے بارے میں حکومت کو خط لکھا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی فائلیں اپنی گاڑی میں لے جانے کے الزامات کے بارے میں شفقت نغمی نے کہا کہ وہ اب بھی چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں لہٰذا اس ناطے وہ فائلیں اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں لیکن جن فائلوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ دراصل پریزنٹیشن اور پروگریسو رپورٹس تھیں جو انہوں نے مختلف اوقات میں تیار کی تھیں۔ وہ ذاتی ریکارڈ اپنے ساتھ لے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فائلوں کا باقاعدہ ٹریس ہوتا ہے ڈائری نمبر ہوتا ہے۔ ہر ایک کو پتہ ہوتا ہے کہ کونسی فائل کس وقت کس کے پاس ہے۔

شفقت نغمی نے اعجاز بٹ کے اس بیان پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ دبئی سپورٹس سٹی سے محض زبانی معاہدہ کیا گیا ہے۔

 کرکٹ بورڈ کی فائلیں اپنی گاڑی میں لے جانے کے الزامات کے بارے میں شفقت نغمی نے کہا کہ وہ اب بھی چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں لہٰذا اس ناطے وہ فائلیں اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں لیکن جن فائلوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ دراصل پریزنٹیشن اور پروگریسو رپورٹس تھیں جو انہوں نے مختلف اوقات میں تیار کی تھیں۔ وہ ذاتی ریکارڈ اپنے ساتھ لے جارہے تھے

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کی دو کاپیاں اسوقت بھی کرکٹ بورڈ کے افسر سبحان کے پاس ہیں اور ایک کاپی دبئی سپورٹس سٹی کے پاس ہے۔ انہوں نے نو ملین ڈالرز کا یہ معاہدہ کیا جس پر ان کے اور دبئی سپورٹس سٹی کے چیف ایگزیکٹو بالا سبرامینم کے دستخط ہیں۔

انہوں نے اس معاہدے میں یہ بھی لکھا کہ یہ پی سی بی کےگورننگ بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ وہ دو کاپیاں ان سے دستخط کرا کر لائے اور ایک کاپی وزارت کھیل کو منظوری کے لیے بھجوائی چونکہ اسوقت تمام اختیارات اس کے پاس تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی انشورنس کے بارے میں شفقت نغمی نے کہا کہ یہ انشورنس بالکل موجود ہے اور اس پر پی سی بی کے وکیل کی رائے بھی موجود ہے۔

شفقت نغمی نے ٹورنٹو کے چار قومی ٹورنامنٹ کی ٹیم میں رد و بدل کے بارے میں کہا کہ سلیکٹر کا کام ٹیم منتخب کرنا ہے اور منظوری کا اختیار چیئرمین کے پاس ہوتا ہے۔ جب ٹیم ان کے پاس آئی تو انہوں نے محسوس کیا کہ شعیب خان اچھی کارکردگی کے باوجود سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ بورڈ نے اسے ایک سال پہلےسینٹرل کنٹریکٹ بھی دیا تھا لہٰذا انہوں نے وزارت کھیل کو تجویز کیا کہ شعیب خان کو ٹیم میں ہونا چاہیئے۔ اس ضمن میں ان کی وزیر کھیل نجم الدین خان سے بھی بات ہوئی جنہوں نے شعیب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے سیکریٹری سپورٹس سے کہا۔

شفقت نغمی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس وقت مالی بحران سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نشریاتی حقوق کا نیا معاہدہ کرنے والا ہے اور اگر نشریاتی حقوق کا پرانا معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی بورڈ کے پاس دو ارب روپے ہوں تو اسے آپ مالی بحران نہیں کہہ سکتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد