ٹیم میں تبدیلی کس نے کی؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزارت کھیل کو خط لکھا ہے جس میں ٹورنٹو کے ٹورنامنٹ کی ٹیم میں تبدیلی کی بابت استفسار کیا ہے کہ کیا یہ تبدیلی اس نے تو نہیں کی؟۔ واضح رہے کہ صلاح الدین احمد کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی ٹیم میں آف سپنر سعید اجمل کو شامل کیا تھا لیکن جب ٹیم کا اعلان ہوا تو اس میں ان کی جگہ اوپنر شعیب خان کا نام شامل تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ نئے چیئرمین اعجاز بٹ نے آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی جانے سے قبل ہی ٹیم میں اس تبدیلی کا سختی سے نوٹس لے لیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں وزارت کھیل کو خط بھیجا گیا ہے جس میں معلوم کیا گیا ہے کہ کیا آف سپنر سعید اجمل کی جگہ اوپنر شعیب خان کی شمولیت کا فیصلہ وزارت کھیل نے کیا تھا۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد نے اپنے استعفے میں پی سی بی کے چیئرمین اعجازبٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یہ پتہ چلائیں کہ یہ تبدیلی کیا بورڈ حکام نے کی جنہیں منظوری کے لیے ٹیم کے نام بھیجے گئے یا وزارت کھیل نے ایسا کیا کیونکہ بقول ان کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ کھلاڑی کی تبدیلی وزارت کھیل نے کی۔
ترجمان نے یہ بھی بتایاکہ ٹورنٹو سے واپسی پر ڈائریکٹر میڈیا سے وضاحت طلب کی جائے گی کہ ٹورنٹو کے ٹورنامنٹ میں صحافیوں کی بڑی تعداد کو کیوں بھیجا گیا اور اس سلسلے میں میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی ادارے کے دو دو تین تین صحافیوں کا انتخاب عمل میں کیوں آیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں جس کی ایک جھلک سلیم الطاف کی واپسی کی شکل میں سامنے آ چکی ہے۔ سلیم الطاف کو سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے ڈائریکٹر سپیشل پروجیکٹ کے عہدے سے برطرف کردیا تھا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے تاہم اب انہوں نے ڈائریکٹر سپیشل پروجیکٹ کی ذمہ داری دوبارہ سنبھال لی ہے۔ | اسی بارے میں اعجاز بٹ پی سی بی کےنئےچیئرمین07 October, 2008 | کھیل ’پی سی بی کو ہائی جیک کرلیاگیا‘ 30 September, 2008 | کھیل پی سی بی کا معین کو جوابی نوٹس26 September, 2008 | کھیل پی سی بی وزارت کھیل کےماتحت22 September, 2008 | کھیل پی سی بی نے آصف کومعطل کر دیا15 July, 2008 | کھیل پی سی بی کی درخواست مسترد08 July, 2008 | کھیل ماجد خان کی پی سی بی پر تنقید28 June, 2008 | کھیل طلعت علی پی سی بی سے چھٹیوں پر22 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||