اعجاز بٹ پی سی بی کےنئےچیئرمین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اعجاز بٹ کی تقرری کی تصدیق کردی ہے۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں اس کے علاوہ وہ پاکستانی ٹیم کے منیجر بھی رہے۔ اعجاز بٹ 1987ءکے عالمی کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ وہ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ سال ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ تھے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف کے قائم کردہ گورننگ بورڈ میں بھی انہیں شامل کیا گیا تھا۔ اٹھارہ اگست کو ڈاکٹر نسیم اشرف کے استعفے کے بعد اعجازبٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کے لیے مضبوط دعویدار کے طور پر سامنے آئے تھے۔ | اسی بارے میں ڈاکٹر نسیم اشرف مستعفی18 August, 2008 | کھیل پی سی بی وزارت کھیل کےماتحت22 September, 2008 | کھیل آئی سی سی: ماجد خان کا نام تجویز09 May, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||