آئی سی سی: ماجد خان کا نام تجویز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے طور پر مستعفی ہونے والے بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کی جگہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان کا نام تجویز کیا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے یہ بات دبئی سے واپس آ کر قذافی سٹیڈیم لاہور میں صحافیوں کو بتائی۔ وہ اس سال ستمبر میں پاکستان میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں آئی سی سی کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے سات مئی کو دبئی گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ چمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں کافی کامیاب بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ستمبر میں چمپئنز ٹرافی کے بہترین طریقے سے انعقاد کے لیے ہماری تیاریاں بھی بہت بہتر انداز سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی کے لیے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا اور ہمارے ماہرین کے ساتھ مل کر سکیورٹی کا پلان تیار کرے گا۔ پی سی بی کے سربراہ کے مطابق شعیب اختر کی سزا کے خلاف اپیل سننے والے ٹربیونل کو توڑنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور ٹریبونل چار جون کو معمول کے مطابق اپنی کارروائی دوبارہ شروع کرے گا۔ | اسی بارے میں گواسکر: آئی سی سی سے مستعفی08 May, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان22 March, 2008 | کھیل چیمپئز ٹرافی کے حوالےسےبات چیت21 March, 2008 | کھیل ردعمل فطری لیکن طریقہ غلط: مانی08 January, 2008 | کھیل امپائروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل04 January, 2008 | کھیل نسل پرستانہ جملوں پر وضاحت طلبی14 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||