گواسکر: آئی سی سی سے مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی سنیل گواسکر نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گیے بیان کے مطابق سنیل گواسکر نے اپنا استعفی بدھ کو دبئی میں کرکٹ کمیٹی کی سالانہ مٹینگ کے بعد دیا ہے۔ سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی آٹھ سالہ صدارات ان کے لیے بہت اچھی رہی اور جو ممکن ہو سکتا تھا وہ انہوں نے کرکٹ کو دیا۔ گواسکر کے مطابق ان دنوں کرکٹ میچیز میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے اس لیے ان کے لیے یہ ممکن نہيں تھا کہ وہ کرکٹ کمیٹی کے صدر اور ذرائع ابلاغ پر اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ انصاف کرسکیں، اس لیے انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’اس کی مثال دیکھیے کے مجھے پیشہ وارانہ طور پر انڈین پرئیمر لیگ کے میچیز کی کمنٹری کرنی تھی، لیکن دبئی میں آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی مٹینگ کی صدارت کے لیے اسے چھوڑ کا آنا پڑا۔‘ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے سنیل گواسکر کو یہ کہا گیا تھا کہ وہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی صدرات کے عہدے پر رہيں یا پھر میڈیا میں تجزیہ کار کے طور پر لکھیں اور ٹی وی پر ماہر اور کمنٹیٹر کے طور پر کام کریں۔ آئی سی سی کے اس مطالبے کے بعد سنیل گواسکر کا استعفی عین متوقع تھا۔ |
اسی بارے میں گواسکر کا کرکٹرسُپوت21 January, 2004 | کھیل پہلے باپ، اب بیٹے10 December, 2003 | کھیل ’نسلی تعصب کا شکار ہوا ہوں‘07 February, 2007 | کھیل ’کرکٹ بورڈ نےاثرانداز ہونا چاہا‘09 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||