پی سی بی کی درخواست مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پی سی او کے تحت معرض وجود میں آنے والی سپریم کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سپیشل پروجیکٹ سلیم الطاف کو لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ریلیف ملنے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کردی۔ منگل کے روز جسٹس فقیر محمد کھوکھر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رُکنی بینچ نے اس درخواست کی سماعت شروع کی تو سلیم الطاف کے وکیل نعیم بخاری نے پی سی بی کی درخواست کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اُن کے مؤکل کو ابھی عبوری ریلیف دیا ہے اور ابھی یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے جو کرکٹ کنٹرول بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں اُن کے مؤکل کی پہلی تقرری چار مارچ سنہ دو ہزار چار میں بطور ڈائریکٹر آپریشن کی تھی۔ نعیم بخاری نے کہا کہ چونکہ اُن کے مؤکل کی تقرری صدر نے کی تھی اس لیے اُن پر سروسز کے قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل سنہ دو ہزار سات میں سلیم الطاف کی دوبارہ تقرری سنہ دو ہزار گیارہ کے عالمی ورلڈ کپ کے لیے سپیشل پروجیکٹ ڈائریکٹر ہوئی تھی اور انہیں کہا گیا تھا کہ جب تک اس ضمن میں کوئی آرگنائرنگ کمیٹی نہیں بنتی اُس وقت تک وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے اور پھر وہ اس کمیٹی کے رُکن بن جائیں گے۔
نعیم بخاری نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے مؤکل کی تقرری صدر مملکت نے کی ہے اور وہی اُن کو نوکری سے برخاست کر سکتے ہیں اور کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے پاس سلیم الطاف کو نوکری سے برطرف کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اُن کے مؤکل کی بحالی کا نہیں ہے بلکہ سلیم الطاف اپنی نوکری سے برطرف ہی نہیں ہوئے۔ درخواست گذار کے وکیل نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین کی طرف سے انہیں بطور ڈائریکٹر آپریشن برطرف کیا گیا ہے جبکہ وہ ڈائریکٹر سپیشل پروجیکٹ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک لاہور ہائی کورٹ میں جواب داخل نہیں کروایا۔ اٹارنی جنرل ملک قیوم نے کرکٹ بورڈ کی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلیم الطاف کو نوکری کنٹریکٹ پر دی گئی ہے جس کو کسی وقت بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ختم کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے سلیم الطاف کو بارہ جون کو اپنے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ | اسی بارے میں ماجد خان کی پی سی بی پر تنقید28 June, 2008 | کھیل سلیم الطاف عارضی طور پر بحال25 June, 2008 | کھیل سلیم الطاف عہدے سے فارغ12 June, 2008 | کھیل بورڈ اراضی کی غیر قانونی فروخت16 June, 2008 | کھیل شکست پر چئرمین کی ای میل تنقید 12 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||