سلیم الطاف عارضی طور پر بحال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین کی جانب سے نکالے گئے ڈائریکٹر سپیشل پراجیکٹس سلیم الطاف کو لاہور کی ایک عدالت نے وقتی طور پر بحال کر دیا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے بارہ جون کو سلیم الطاف کو پی سی بی سے فارغ کر دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ کرکٹ بورڈ کی اہم معلومات میڈیا کو فراہم کرتے ہیں۔ سلیم الطاف ان الزامات سے انکاری ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم الطاف نے 24 جون کو پی سی بی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس اکبر علی قریشی کی عدالت میں اپیل دائر کی۔ عدالت نے 25 جون کی صبح پی سی بی کو نوٹس جاری کیے۔ شام تین بجے پی سی بی کے وکیل تفضل حسین رضوی کی موجودگی میں عدالت نے ڈاکٹر نسیم اشرف کے حکم کو معطل کر دیا۔حتمی فیصلے کے لیےاس مقدمے کی کاروائی جاری رہے گی۔ سلیم الطاف کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہیں عدالت کے فیصلے کی نقل ملے گی وہ پی سی بی میں اپنےعہدے پر دوبارہ کام شروع کر دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل حسین رضوی کا کہنا ہے کہ وہ محمد یوسف کے متنازع انڈین کرکٹ لیگ کے دائر کردہ کیس کے سلسلے میں بھارت جا رہے ہیں۔ وہاں سے واپس آ کر اس فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل دائر کریں گے۔ | اسی بارے میں انگلش اکیڈمی: مشتاق کی مانگ11 June, 2008 | کھیل انتخاب عالم کی جیف لاسن پر تنقید12 June, 2008 | کھیل سلو اوورز: پاکستان ٹیم پر جرمانہ12 June, 2008 | کھیل میرپور میں بھارت کی جیت10 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||