میرپور میں بھارت کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو ایک سو چالیس رن سے شکست دے دی ہے۔ میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو فتح کے لیے 331 رن کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو نوّے رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شعیب ملک کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ وہ 53 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے پروین کمار اور پیوش چاؤلہ نے چار، چار جبکہ ایشانت شرما اور یوراج سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں سلمان بٹ کو پروین کمار کی گیند پر روہت شرما نے کیچ کیا، انہوں نے آٹھ رن بنائے۔ یونس خان اس سیریز میں پھر ناکام رہے اور لگاتار دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد یوسف کو بھی پروین کمار نے ہی ایل بی ڈبلیو کیا۔ کامران اکمل آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے جو اڑتیس رن بنا کر پروین کمار کا چوتھا شکار بنے۔ مصباح الحق اور کپتان شعیب ملک کے درمیان صرف تیرہ رن کی شراکت ہوئی اور چورانوے کے سکور پر ایشانت شرما نے مصباح کو آؤٹ کیا۔ شاہد آفریدی تئیس رن بنا سکے اور پیوش چاؤلہ کا شکار بنے۔ اس سے قبل بھارت نے ابتدائی بلے بازوں کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ پچاس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر تین سو تیس رن بنائے تھے۔ بھارت کی جانب سے وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر اور یوراج سنگھ نے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ اننگز کے اختتامی لمحات میں سریش رائنا اور عرفان پٹھان نے بھی جارحانہ بیٹنگ سے اپنی ٹیم کو بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اوپنرز وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر نے اپنی ٹیم کو ایک سو پچپن رن کا آغاز فراہم کیا۔ سہواگ اور گمبھیر بالترتیب نواسی اور باسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والے یوراج سنگھ نے بھی پچپن رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
پاکستانی ٹیم نے میچ کے دوران ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور متعدد کیچ چھوڑے جبکہ بھارتی سکور میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے دیے جانے والے اڑتیس اضافی رن بھی شامل ہیں۔ پاکستانی بالروں میں سے عمر گل نے تین، شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے دو ، دو جبکہ سہیل تنویر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی اننگز کے دوران میچ کچھ دیر بارش کی وجہ سے بھی رکا رہا۔ پاکستان اور بھارت کے علاوہ اس سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم بھی شریک ہے اور ٹورنامنٹ کا اگلا میچ بارہ جون کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔ سیریز کا فائنل چودہ جون کو کھیلا جائےگا۔ پاکستان ٹیم: کامران اکمل، سلمان بٹ، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، افتخار انجم، سہیل تنویر، وہاب ریاض، عمر گل، محمد یوسف بھارتی ٹیم: وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، یوراج سنگھ، یوسف پٹھان، آر شرما، مہندر دھونی، سریش رائنا، پیوش چاؤلہ، عرفان پٹھان، پروین کمار، ایشانت شرما |
اسی بارے میں افتتاحی میچ پاکستان نےجیت لیا08 June, 2008 | کھیل ’چاہتے ہیں جیت کا تسلسل قائم رہے‘06 June, 2008 | کھیل سہ فریقی سیریز، پاک ٹیم کا اعلان02 June, 2008 | کھیل سچن ٹرائی سیریز، ایشیا کپ سے باہر29 May, 2008 | کھیل اب بیٹنگ پر توجہ دوں گا: آفریدی29 May, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||