سہ فریقی سیریز، پاک ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کی سولہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آٹھ سے چودہ جون تک ڈھاکہ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ فاسٹ بولر محمد آصف جن کی کہنی کی تکلیف کے بارے میں شکوک وشبہات ظاہر کئے جارہے تھے فٹ قرار دیے جانے کے بعد سولہ رکنی ٹیم میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ وہ فٹ نہ ہونے کے سبب زمبابوے اور بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے دس میں سے صرف دو میچز ہی کھیل سکے تھے۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے بھارت میںآئی پی ایل میں دہلی کی نمائندگی کی۔ پاکستان کی سولہ رکنی ٹیم میں شعیب ملک، سلمان بٹ، ناصر جمشید، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، محمدآصف، عمرگل، سہیل تنویر، راؤ افتخار، وہاب ریاض، فواد عالم، بازید خان اور نعمان اللہ شامل ہیں۔ سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آٹھ جون کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دس جون کو پاکستان کا میچ بھارت سے ہوگا۔ بارہ جون کو بنگلہ دیشی ٹیم بھارت کے مدمقابل ہوگی۔فائنل چودہ جون کو ہوگا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا سیریز تاریخوں کا اعلان21 April, 2008 | کھیل ’چئرمین کی غلط بیانی، بورڈ کی ساکھ کو دھچکا‘29 March, 2008 | کھیل ’جیسے بکروں کی نیلامی ہو رہی ہو‘27 February, 2008 | کھیل پٹینگولر کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان06 February, 2008 | کھیل پی سی بی کمیٹیوں کی تشکیل مکمل05 January, 2008 | کھیل اصل مسئلہ ناقص ڈھانچہ ہے: عمران02 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||