پی سی بی کمیٹیوں کی تشکیل مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اعلان کردہ گیارہ کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے 21 ستمبر 2007 کو پی سی بی کا نیا آئین لاگو ہونے اور بورڈ پر سے ایڈہاک اٹھانے کا اعلان کرنے کے بعد ان کمیٹیوں کی تشکیل کا عندیا دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جلد ان کمیٹیوں کے ممبران کا اعلان کریں گے۔ زیادہ تر کمیٹیاں چار ممبران پر مشتمل ہیں جبکہ کچھ کمیٹیوں کے اراکین کی تعداد تین یا پانچ بھی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کا سربراہ اسلم سنجرانی کو بنایا گیا ہے۔ فنانس کمیٹی کی سربراہی سابق بیوروکریٹ معین افضل کو دی گئی ہے۔ ہیومن ریسورس اور ڈسپلنری کمیٹی کا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ منیر حفیظ کو بنایا گیا ہے۔گورننس یا قوانین کمیٹی کے سربراہ جسٹس اعجاز یوسف ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین نیشنل بینک کے سربراہ علی رضا کو بنایا گیا ہے۔ انٹرنل آڈٹ کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ ہیں۔ اعجاز بٹ 2007 کے عالمی کپ میں پاکستان کی مایوس ترین کارکردگی کے اسباب جاننے والی کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔ کمرشل معاملات اور مارکیٹنگ کمیٹی کی سربراہی فاروق رحمت اللہ کو دی گئی ہے۔ میڈیا اور پبلک ریلیشنز کا چیئرمین لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عامر حیات روکڑی کو بنایا گیا ہے۔ گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی کا سربراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق کوچ انتخاب عالم کو بنایا گیا ہے۔ دسویں کمیٹی انفراسٹرکچر کمیٹی ہے جس کے سربراہ شکیل شیخ ہیں۔ شکیل شیخ صحافی ہونے کے علاوہ اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر تمام کمیٹیوں کے ایکس آفیشو ممبر ہوں گے۔ آج کل پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا دو روزہ کیمپ کراچی میں 12 اور 13 جنوری کو لگایا جائے گا۔ اس ہائی پرفارمرز کیمپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اس کیمپ میں کوچنگ کون کرے گا پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے مطابق اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا البتہ مدثر نذر یا عاقب جاوید میں سے کوئی ایک ہو سکتا ہے۔ |
اسی بارے میں پاکستانی کرکٹ میں نئی روح: اشرف24 September, 2007 | کھیل رولز پر سمجھوتہ نہیں: نسیم اشرف20 August, 2007 | کھیل ٹیم اعلان: پی سی بی کی اپیل رد10 February, 2007 | کھیل پی سی بی کا نیا آئین مکمل21 September, 2007 | کھیل ڈاکٹر نسیم اشرف تنقید کی زد میں24 October, 2006 | کھیل نسیم اشرف: کرکٹر کی تنقید کا جواب07 May, 2007 | کھیل پی سی بی آئین: ’ہم رکاوٹ نہیں‘26 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||