BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 April, 2008, 07:17 GMT 12:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا سیریز تاریخوں کا اعلان

آسٹریلوی ٹیم فائل فوٹو
آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے ساتھ پہلےپانچ ون ڈے اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق پی سی بی اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ملتوی شدہ دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں پر متفق ہو گئے ہیں۔ تاہم اب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہء پاکستان دو حصوں میں ہو گا۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلے اپریل اور مئی 2009 میں جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان آئے گی اور یہاں پانچ ون ڈے اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی اس کےبعد اگست اور ستمبر2010 میں آسٹریلوی ٹیم دوبارہ پاکستان آئے گی اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

حتمی تاریخوں اور مقامات کا اعلان آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے مطابق اگرچہ آسٹریلوی ٹیم کا اس سال مارچ اپریل میں طے شدہ دورہ نہ ہونے سے انہیں بہت مایوسی ہوئی سے تاہم اب اس بات کی خوشی ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈ اس دورے کو دوبارہ کروانے پر متفق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات اس بات کا ثبوت ہیں کہ دونوں بورڈ ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔
ادھر آسٹریلیا کرکٹ کے چئرمین کریگ او کونر کے مطابق اس نئے شیڈول کا اعلان آسٹریلین بورڈ آئی سی سی کی طرف سے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اپنے وعدے کی پاسداری کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوش کن ہے کہ ہم پاکستان میں آسٹریلیوی ٹیم کے دورے کے لیے اور پاکستان کی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے کسی معاہدے پر پہنچ سکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کےسنہ 2010-2009 کے دورے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت سنہ 2008 میں آسٹریلیا نے پاکستان کا جبکہ سنہ 2009 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا لیکن آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کے سبب اس سال پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین بورڈ سے مذاکرات کیے جو بارآور ثابت ہوئے اور آسٹریلین بورڈ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادہ ہو گیا۔اور شاید پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ کامیابی اس لیےملی کہ آسٹریلین بورڈ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد