BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 June, 2008, 11:06 GMT 16:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افتتاحی میچ پاکستان نےجیت لیا
ڈھاکہ میں بارش
سلمان بٹ دس چوکوں کی مدد سے ستّر رن بنا کر آؤٹ ہوئے
ڈھاکہ میں سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ستّر رن سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کے 233 رن جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ چالیس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو تریسٹھ رن بنا سکی۔میچ کے آغاز سے قبل ہونے والی بارش کے بعد میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ایمپائروں نے میچ چالیس اوورز تک محدود کر دیا تھا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اشرفل کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ دکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ اشرفل نے نصف سنچری بنائی اور وہ چھپن رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر تمیم اقبال بنگلہ دیش کی اننگز کے دوسرے بڑے سکورر تھے۔ وہ انتیس رن بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے تین، تین جبکہ عمر گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور پاکستان کی پوری ٹیم چالیسویں اوور میں 233 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی وہاب ریاض تھے جنہیں عبدالرزاق نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ پاکستان کے آخری پانچ کھلاڑی سکور میں صرف بتیس رن کا اضافہ کر سکے۔

میدان میں خراب موسم کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے

پاکستان کی جانب سے سلمان بٹ اور محمد یوسف کی نصف سنچریاں بنائیں۔ سلمان بٹ نے 70 جبکہ محمد یوسف نے 59 رن بنائے۔اس کے علاوہ مصباح الحق نے اننگز کے اختتامی لمحات میں بائیس گیندوں پر انتالیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی جانب سے عبدالرزاق اور الوک کپالی نے تین، تین جبکہ مشرفی مرتضٰی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ یہ ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی لگاتار بارہویں فتح ہے۔اس سے قبل شعیب ملک کی قیادت میں پاکستانی ٹیم بھارت، زمبابوے اور بنگلہ دیش کے خلاف لگاتار گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیت چکی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ اس سیریز میں بھارتی ٹیم بھی شریک ہے اور ٹورنامنٹ میں دس جون کو بھارت اور پاکستان مدمقابل ہونگے جبکہ بارہ جون کو بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ سیریز کا فائنل چودہ جون کو کھیلا جائےگا۔

پاکستان ٹیم: کامران اکمل، سلمان بٹ، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، فواد عالم، سہیل تنویر، وہاب ریاض، عمر گل، محمد یوسف

بنگلہ دیش ٹیم: شہریار نفیس، تمیم اقبال، محمد اشرفل، رقیب الحسن، الوک کپالی، محمود اللہ، مشفق الرحیم، مشررفی مرتضٰی، دلار محمود، عبدالرزاق، شہادت حسین

شاہد آفریدیٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی
پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں:تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد