BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 April, 2008, 18:33 GMT 23:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طلعت علی پی سی بی سے چھٹیوں پر

طلعت علی
طلعت علی پی سی بی کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر پاکستانی ٹیم کے منیجر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فل ٹائم منیجر طلعت علی بھارت میں جاری آئی پی ایل میں میچ ریفری کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں جس کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں اجازت دے دی ہے لیکن اس عرصے میں وہ منیجر کی تنخواہ وصول نہیں کرسکیں گے۔

طلعت علی کی میچ ریفری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں تقرری اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ وہ دو ہزار ایک کے بعد سے میچ ریفری کے طور پر کہیں بھی دکھائی نہیں دیئے۔ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے طلعت علی کی میچ ریفری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں تقرری کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوئی بین الاقوامی مصروفیت نہیں ہے اور طلعت علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ چھٹی لے کر آئی پی ایل میں جانا چاہتے ہیں جس پر انہیں اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم وہ اس عرصے کے دوران منیجر کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے۔

شفقت نغمی نے یہ بھی کہا کہ طلعت علی مینیجر تو اس وقت بنیں گے جب کوئی دورہ ہوگا۔ فل ٹائم تو ٹیم بھی نہیں ہوتی ہے اور ٹیم بھی اسی وقت بنتی ہے جب کوئی سیریز ہوتی ہے۔

جب انہیں یاد دلایا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے طلعت علی کو دو سال کے لیے ٹیم منیجر مقرر کر رکھا ہے تو اس پر شفقت نغمی نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص چھٹی کی درخواست دیتا ہے کہ وہ اس عرصے کوئی اور کام کرنا چاہتا ہے لیکن وہ حکومت سے تنخواہ نہیں لے گا جس کی اسے اجازت دے دی جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کو بھی ایک ٹی وی چینل پر پروگرام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ وہ اسوقت نیشنل اسٹیڈیم میں ریجنل جنرل منیجر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
کرکٹ اور سٹہ بازی
25 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد