BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 January, 2008, 17:01 GMT 22:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھلاڑیوں کی انضمام سے مشاورت

عمران فرحت
عمران فرحت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا دھمکی دی ہے
انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پابندی کا شکار کرکٹرز نے عدالتی چارہ جوئی کے لیے سابق کپتان انضمام الحق سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انضمام الحق نے جو حج کی ادائیگی کے بعد چند روز قبل ہی وطن واپس پہنچے ہیں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ہر طرح کی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے عائد کردہ پابندی ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصولوں کی بنیاد پر وہ دیگر کرکٹرز کے ساتھ ہیں اور اگر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہیں تو انہیں ان کی بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ چند روز میں ان کی عمران فرحت اور دیگر کرکٹرز سے ملاقات متوقع ہے جس کے بعد حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

اوپننگ بیٹسمین عمران فرحت نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد سے بھی اس بارے میں مستقل رہنمائی لے رہے ہیں جو خود قانون دان ہیں۔اس کے علاوہ وہ حالات کے معمول پر آنے کے بعد جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت میں جا رہے ہیں تاکہ اپنے بنیادی حق کے لیے انصاف حاصل کرسکیں۔

آئی سی ایل کے کرکٹرز کو اس بات پر حیرت ہے کہ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر لی ہے اور وہ پابندی کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ان کرکٹرز کا کہنا ہے کہ جب پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں تو پھر عبدالرزاق ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی امید کیسے وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی ایل کے سلیکٹر سابق بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے پاکستان آرہے ہیں۔ ان کی آمد کا مقصد معین خان اور انضمام الحق سے مشاورت کے بعد اگلے سیزن کے لئے مزید پاکستانی کرکٹرز سے معاہدے کرنا ہے۔

آئی سی ایل اپنے آئندہ سیزن میں ایک ایسی ٹیم میدان میں اتارنا چاہتی ہے جو پاکستانی کرکٹرز پر مشتمل ہو۔

آئی سی ایل نے پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی پر ممبئی کی ثالثی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے۔

عبدالرزاق
عبدالرزاق نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کرلی ہے

اس صورتحال کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ محمد یوسف کی ایما پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی ایل کے خلاف جو جوابی مقدمہ دائر کیا ہے اس میں معین خان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے علم میں لائے بغیر معین خان کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

محمد یوسف جو آئی سی ایل کی طرف سے ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے میں پہلے ہی انضمام الحق کے تعاون کے متمنی تھے اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے کیس میں معین خان کو فریق بنانے پر انضمام الحق سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے اس معاملے کو ختم کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ انضمام الحق کے اصرار پر محمد یوسف اپنا جوابی کیس واپس لے لیں گے۔

اسی بارے میں
شبیر احمد کی ہیٹ ٹرک
18 December, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد