BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 October, 2007, 12:43 GMT 17:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یوسف کیخلاف کارروائی کرینگے‘

محمد یوسف
پی سی بی چیئرمین نے یوسف کے ساتھ معاہدے کی صحیح تشریح نہیں کی
انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراضگی ختم ہونے کے بعد انڈین کرکٹ لیگ سے کیا گیا اپنا معاہدہ ختم کر کے بھارتی کرکٹ بورڈ کی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوسف کے اس اقدام پر آئی سی ایل نے انہیں قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے۔

انڈین کرکٹ لیگ کے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ اشیش کول نے دہلی سے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ یہ سیدھا سادہ معاملہ ہے کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو یقیناً اس کے لیے کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔

اشیش کول کا کہنا تھا ’جب ہم کرکٹرز کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ان کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں اور ہم نے تو اپنے معاہدوں میں بھی لچک رکھی ہے، لہذا ہم نہیں چاہیں گے کہ کوئی ناجائز فائدہ اٹھائے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے محمد یوسف کے ساتھ آئی سی ایل کے معاہدے کی صحیح تشریح نہیں کی ہے۔

ناجائز فائدہ
 جب ہم کرکٹرز کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ان کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں اور ہم نے تو اپنے معاہدوں میں بھی لچک رکھی ہے، لہذا ہم نہیں چاہیں گے کہ کوئی ناجائز فائدہ اٹھائے
اشیش کول

ان کے مطابق یہ بات طے ہے کہ جب آپ کسی کرکٹر سے معاہدہ کرتے ہیں اور اسے مراعات اور اس کی مرضی کا پیسہ دیتے ہیں تو آپ یہ بھی چاہیں گے کہ وہ بھی آپ کو کسی دوسرے پر ترجیح دے۔ ’جب اس طرح کی خبریں آئیں کہ محمد یوسف نے آئی سی ایل سے معاہدہ ختم کر کے آئی پی ایل سے معاہدہ کرنے کی بات کی ہے تو ہم نے انہیں تین مرتبہ یاد دہانی کرائی کہ آپ یہ بتایئے کہ جو خبریں ہم تک پہنچ رہی ہیں کیا وہ درست ہیں۔‘

اشیش کول کے مطابق یوسف کی طرف سے خاموشی کے بعد انہیں قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے اور اب آخری راستہ یہی ہے کہ یہ معاملہ کورٹ میں جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کے دورے پر جانے والی ہے، جہاں اسے تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں اور محمد یوسف کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔

اشیش کول نے کہا کہ آئی سی ایل کسی بھی کرکٹر کو اپنی جاگیر بنا کر رکھنا نہیں چاہتی۔ ’ہم نے یوسف کو یہاں تک کہا تھا کہ اگر تاریخوں کا مسئلہ ہے تو ہمیں بتایئے ہم اسے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس کافی کھلاڑی موجود ہیں۔ ہمارے کنٹریکٹ شفاف ہیں جن میں یہ چھوٹ ہے کہ کھلاڑی اپنے ملک کے لیے بھی کھیل سکتے ہیں۔‘

اشیش کول نے کہا کہ آئی سی ایل بھارت میں کرکٹ کا فروغ چاہتی ہے کیونکہ بھارت کی پچاس فیصد ریاستیں ابھی بھی بھارتی ٹیم میں نمائندگی سے محروم ہیں۔ ’جب نوجوان کرکٹرز انضمام الحق اور برائن لارا کے ساتھ کھیلیں گے اور انہیں اپنے درمیان دیکھیں گے تو انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔‘

انہوں نے بتایا کہ آئی سی ایل میں شمولیت اختیار کرنے والے غیرملکی کرکٹرز کی تعداد چوبیس ہے۔ آئی سی ایل میچوں کے شیڈول اور ٹیموں کی تفصیل کا اعلان آئندہ ہفتے کرنے والی ہے۔

بی سی سی آئی’سرکاری لیگ‘
بھارت میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کا اعلان
انڈین کرکٹ لیگ
’وقت ملا تو انڈین لیگ کھیلوں گا‘
کپل دیو ملا جلا ردِعمل
انڈین کرکٹ لیگ بی سی سی آئی کو ہلا دیا ہے
 محمد یوسف کی انڈین لیگ میں شمولیت سب سے اہم سجھی جارہی ہے حقیقت پسندی۔۔۔؟
انڈین لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت
انڈین کرکٹ لیگ
منتظمین اور بورڈ کے درمیان تنازعہ جاری ہے
انڈین کرکٹ لیگ
بھارت میں نجی چینل کی کرکٹ لیگ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد