نئی سلیکشن کمیٹی اور نئے مینیجر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عارضی طور پر نئی سلیکشن کمیٹی اور پاکستان کی ٹیم کے اگلے دو ٹورنامنٹس کے لیے ٹیم کے مینجرز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ عارضی سلیکشن کمیٹی کے چئرمین سلیم جعفر ہیں جبکہ اراکین میں اعجاز احمد اور شعیب محمد شامل ہیں۔ ابو ظہبی میں نومبر میں ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیے یاور سعید کو اور ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے سلطان رانا کو ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ اعجاز بٹ نے پہلے روز ہی بڑے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ وہ اپنی انتظامی ٹیم بنائیں گے۔ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد جمعے کے روز انہوں نے پی سی بی میں چند میٹنگز کے بعد یہ فیصلے لیے۔ گزشتہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ تو اعجاز بٹ کے آتے ہی مستعفی ہو گئے تھے جبکہ اس کے ایک رکن شفقت رانا نے بھی استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان دونوں کا مؤقف تھا کہ نئے چئرمین کو آزادانہ طور پر اپنی ٹیم بنانے کا پورا حق ہے اس لیے وہ استعفے دے رہے ہیں۔ شفقت رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے استعفے کا فیصلہ خود کیا ہے اور نئے چئرمین کی جانب سے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔ ان دونوں کے بر عکس سلیم جعفر نے استعفی نہیں دیا بلکہ انہیں تو عارضی طور پر بنائی جانے والی سلیکشن کمیٹی کا چئرمین بھی بنا دیا گیا۔ سلیم جعفر کا مؤقف ہے کہ ان کا انتخاب میرٹ پر ہوا تھا اور وہ خود کو پی سی بی کا ملازم سمجھتے ہیں اور وہ نہیں سمجھتے کہ انہیں استعفی دینا چاہیے بلکہ اگر پی سی بی کی جانب سے انہیں کوئی اور ذمہ داری دی جائے تو بھی وہ خوش دلی سے قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عارضی طور پر سلیکشن کمیٹی بنانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر طلعت علی نے اپن عہدے س استعفی دے دیا ہے۔ طلعت علی کو سنہ 2006 میں پاکستان کرکٹ بورڈ ک سابق چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے دو سال کی مدت کے لیے تنخواہ دار مینجر بنایا تھا یہ مدت دسمبر سنہ 2008 کو ختم ہونی تھی تاہم اس سے پہلے ہی انہیں یہ عہدہ چھوڑنا پڑا۔ | اسی بارے میں صلاح الدین صلو مستعفی ہوگئے08 October, 2008 | کھیل اعجاز بٹ پی سی بی کےنئےچیئرمین07 October, 2008 | کھیل ’بورڈ کے کہنے پر تبدیلی کی‘16 October, 2008 | کھیل سری لنکا ٹونٹی ٹونٹی کا چیمپئن13 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||