سری لنکا ٹونٹی ٹونٹی کا چیمپئن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیڈا میں کھیلنے جانے والے ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی اور مقررہ بیس اوورز میں پاکستان کی ٹیم سات وکٹ پر 132 رنز بنا سکی۔ سری لنکا نے یہ ٹارگٹ میچ کے انیس ویں اوور میں پورا کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور سلمان بٹ نے کیا جو بہتر گیندوں پر چوالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوسرے نمبر پر سکور کرنے والے مصباح الحق تھے جو تیئس رنز بنا پائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی طرف سے ایک مرتبہ پھر نوجوان سپنر مینڈس خطرناک ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں تیئس رنز دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ ان کا شکار بننے والوں میں سلمان بٹ، شعیب ملک اور کامران اکمل شامل ہیں۔ سری لنکا کی طرف جے سوریا اور اداوتے نے اچھا آغاز کیا اور سکور کو چھیاسٹھ تک لے گئے۔ اس سکور پر پہلی وکٹ اداوتے کی گری جو پچیس رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ جے سوریا چوالیس رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے شعیب اختر کی خوب پٹائی کی اور ان کے پہلے ہی اوور میں چوکا لگا کر بعد میں انہیں لگاتار دو چھکے بھی لگائے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے ناکام بولر شعیب اختر ہی رہے۔ انہوں نے بغیر کوئی وکٹ لیے تین اوورز میں چالیس رنز دیے۔ پاکستان کی طرف سے شعیب ملک سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے چار اوورز میں سترہ رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ | اسی بارے میں پاکستان کی سات وکٹ سے فتح12 October, 2008 | کھیل سنسنی خیز مقابلہ: پاکستان کی جیت11 October, 2008 | کھیل ٹونٹی ٹونٹی کے لیے ٹیم کا اعلان07 October, 2008 | کھیل کوچ سے مطمئن نہیں: چیئرمین08 October, 2008 | کھیل صلاح الدین صلو مستعفی ہوگئے08 October, 2008 | کھیل جرمانہ ادا کیے بنا کھیلنے کی اجازت08 October, 2008 | کھیل ’فٹنس ٹورنامنٹ میں فائدہ دے گی‘09 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||