BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 November, 2008, 18:25 GMT 23:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوسف: شعیب اور انتخاب کا ردِعمل

انتخاب عالم کہتے ہیں کہ محمدیوسف نے سب کو اندھیرے میں رکھا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے محمد یوسف سمیت کسی بھی سینئر کرکٹر کےساتھ اختلافات کی تردید کی ہے جبکہ کوچ انتخاب عالم کہتے ہیں کہ محمدیوسف نے سب کو اندھیرے میں رکھا۔

واضح رہے کہ محمد یوسف نے آئی سی ایل میں شمولیت کا سبب پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور کپتان کے مبینہ نامناسب رویے کو قرار دیا ہے۔

شعیب ملک نے جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کے موقع پر کہا کہ جہاں تک کسی کو عزت دینے کا تعلق ہے وہ اللہ تعالی دیتا ہے اس کا اپنا نظام ہے۔ان کے محمد یوسف اور انضمام الحق کے ساتھ دوستانہ مراسم رہے ہیں اور انہوں نے ان سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم میں اختلافات کی خبریں درست نہیں اور تمام کھلاڑیوں سے انہیں بھرپور تعاون حاصل رہا ہے کیونکہ ہر کھلاڑی ملک کے لیے کھیلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ محمد یوسف کے نمبر پر جو بھی کھیلے وہ اچھا کھیلے اور ان کی کمی پوری کرسکے جو مشکل ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ پنٹنگولر لیگ کے آخری میچ سے قبل محمد یوسف اچانک یہ کہہ کر چلے گئے کہ ان کی اہلیہ بیمار ہیں حالانکہ وہ پنجاب کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں شامل تھے۔ ان کے انداز سے کہیں بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ وہ ان سے ناراض ہیں۔

شعیب ملک کے ڈپلومیٹک انداز کے برخلاف کوچ انتخاب عالم نے زیادہ سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف کے لیے وہ تمنائیں رکھتے ہیں لیکن

محمد یوسف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامناسب رویے نے انہیں آئی سی ایل میں شامل ہونے پر مجبور کیا ہے
انہوں نے جو طریقہ اختیار کیا وہ غلط تھا۔ انہوں نے سب کو اندھیرے میں رکھا۔

انتخاب عالم نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر کھیل سے بڑھ کر نہیں ہے۔ محمد یوسف کی کمی ٹیسٹ میں محسوس ہوگی لیکن جو بھی کرکٹرز ان کی جگہ لے گا اس کے لیے خود کو منوانے کا سنہری موقع بھی ہے اور چیلنج بھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد