BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 September, 2008, 11:59 GMT 16:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ون ڈے دبئی میں کھیلے گا
دبئی سپورٹس سنٹر کا عکس
دبئی سپورٹس سنٹر میں پچیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ اور دبئی سپورٹس سٹی کے درمیان ایک معاہدے کے تحت پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ تین برس ایک روزہ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ دبئی میں کھیلے گی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے اس معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دبئی سپورٹس سٹی کے ساتھ اڑتالیس لاکھ ڈالر کے اس معاہدے سے ’نہ صرف ہمیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی بلکہ ہماری مالی حالت بھی بہتر ہوگی‘۔

اس معاہدے کے تحت پچیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اس سٹیڈیم میں ابتدائی طور پر آئندہ برس پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی سیریز اور مختلف ٹیموں کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈین ٹیم کو بھی اسی برس نومبر میں ابوظہبی میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی دعوت دے چکا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے’مصدقہ ذرائع‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دبئی میں ہونے والے ہر ایونٹ کے بدلے آٹھ لاکھ پاؤنڈ ملیں گے جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی شرکت کے بدلے فی کھلاڑی ترپّن ہزار پاؤنڈ دیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ معاہدہ غیر ملکی ٹیموں کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر پاکستان آنے سے انکار کے بعد کیا گیا ہے۔

سنہ 2008 میں پاکستان نے اپنی سرزمین پر کسی بڑی ٹیم کے خلاف کوئی ٹیسٹ یا ایک روزہ میچ نہیں کھیلا ہے اور کسی بڑی ٹیم کے خلاف پاکستان کی آخری سیریز اکتوبر سنہ 2007 میں تھی جب جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔

اس برس پہلے تو آسٹریلیا نے سکیورٹی خدشات کی بناء پر پاکستان کا دورہ ری شیڈول کیا تو بعد ازاں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ستمبر میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

غیر ملکی ٹیموں کے دوروں کی منسوخی اور ٹورنامنٹس کے التواء سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب اپنی مالی حالت سدھارنے کے لیے بورڈ نے دبئی سپورٹس سٹی کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد