BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 May, 2008, 13:31 GMT 18:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد یوسف کرکٹ بورڈ سے مایوس

محمد یوسف
محمد یوسف آئی پی ایل سے مایوس ہو کر اب کاؤنٹی کھیل رہے ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف نے آئی پی ایل میں اپنی عدم شرکت پر سخت مایوسی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کو یاد دلایا ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں اور آئی سی ایل کے حکم امتناعی سے پیدا ہونے والے مسئلے کو جلد سے جلد حل کرائیں۔

محمد یوسف نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانگی سے قبل بی بی سی سے مختصر گفتگو میں آئی پی ایل نہ کھیلنے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ فوری طور پر حل ہونا چاہئے۔

جب محمد یوسف سے پوچھا گیا کہ وہ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے براہ راست ملاقات کیوں نہیں کرتے اور ان پر آئی سی ایل کے حکم امتناعی کا معاملہ ختم کرانے پر زور کیوں نہیں دیتے تو محمد یوسف نے مختصر جواب دیا چیئرمین صاحب ان سے ملتے ہی نہیں ہیں۔

اس سوال پر کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ممبئی کی ثالثی عدالت کے فیصلے کو ممبئی ہائیکورٹ میں چیلنج کا فیصلہ کیا ہے اس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے ؟ محمد یوسف نے کہا کہ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ ہی کو پتہ ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد یوسف نے آئی سی ایل سے کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے کہنے پر انہوں نے آئی سی ایل سے معاہدہ ختم کر کے آئی پی ایل سے معاہدہ کر لیا تھا لیکن آئی سی ایل معاہدہ توڑنے پر محمد یوسف کو ممبئی کی ثالثی عدالت میں لے گئی جس نے ان کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا جس کی رو سے وہ آئی پی ایل نہ کھیل سکے۔

ثالثی عدالت کے حکم امتناعی کو ممبئی ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل حیدر رضوی سے رابطہ کیا گیا کہ یہ درخواست کب تک دائر کردی جائے گی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایات کا انتظار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس مقدمے کے لیے سینئر بھارتی وکیل اقبال چھاگلہ کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

محمد یوسف نے اس انگلش سیزن میں لنکا شائر کاؤنٹی سے مختصر مدت کا معاہدہ کیا ہے لیکن چار میچوں کے بعد انہیں اس بنا پر کھیلنے سے روک دیا گیا کہ وہ ورک پرمٹ کے بغیر میچز کھیل رہے تھے۔ اس صورتحال کے بعد محمد یوسف کو وطن واپس آنا پڑا تھا اور اب ورک پرمٹ کے حصول کےبعد وہ بدھ کو انگلینڈ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ ایک فرسٹ کلاس میچ اور محدود اوورز کے چار میچز کھیلیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد