کرکٹ بورڈ میں نئی تقرریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز عامر سہیل، وسیم باری اور سلیم الطاف کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ عامر سہیل کو ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مقرر کردیا گیا ہے۔یہ عہدہ مدثر نذر کے استعفے سے خالی ہوا تھا جنہیں آئی سی سی نے اپنی گلوبل اکیڈمی کے کوچز پینل میں شامل کیا ہے۔ وسیم باری کو ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز بنایا گیا ہے۔ وہ ندیم اکرم کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے جنہیں کرکٹ بورڈ کے سیٹ اپ میں تبدیلی کے بعد ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیر کے روز ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں سلیم الطاف کو چیف آپریٹنگ آفیسر بنائے جانے کی منظوری بھی دی گئی۔ شفقت نغمی کو چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سلیم الطاف موجودہ سیٹ اپ میں ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داری نبھارہے تھے۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے کہا کہ عامر سہیل کو کل وقتی ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنایا گیا ہے لہذا اب وہ کمنٹری نہیں کریں گے۔ عامر سہیل اور وسیم باری اس سے قبل چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں۔ | اسی بارے میں محمد یوسف اچانک بھارت روانہ03 November, 2008 | کھیل سلیم ملک اکیڈمی کے چیف کوچ04 November, 2008 | کھیل پیسے کی چمک نہیں، بورڈ کا رویہ 06 November, 2008 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم ابو ظہبی روانہ09 November, 2008 | کھیل ’جیف لاسن کی بات نہ کریں‘10 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||