’جیف لاسن کی بات نہ کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک سابق کوچ جیف لاسن کو’ گزرا کل‘ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جوگزر جائے اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا چاہئے۔ واضح رہے کہ جب جیف لاسن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی باتیں ہورہی تھیں تو کپتان شعیب ملک نے ان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مزید موقع دیا جانا چاہئے لیکن اب جب پاکستان کرکٹ بورڈ لاسن کی جگہ انتخاب عالم کو کوچ بناچکا ہے تو شعیب ملک نے بھی لاسن کے بارے میں خیالات بدل دیئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ابوظہبی روانگی سے قبل جب شعیب ملک سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں آپ نے لاسن کو مزید موقع دینے کی بات کی تھی تو کیا اب بھی آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں مزید وقت دیا جانا چاہئے تھا۔اس سوال پر شعیب ملک نے ڈپلومیسی دکھاتے ہوئے کہا ’ جو چیز گزرجائے اسے چھوڑ دینا چاہئے اور آگے کی طرف دیکھنا چاہئے‘۔ شعیب ملک نے نئے کوچ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا’ انتخاب بھائی بہت تجربہ کار کوچ ہیں۔وہ اس سے قبل بھی یہ ذمہ داری نبھاچکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے‘۔ انہوں نے کہا ’جو بھی منیجمنٹ ہو اس کی کوشش ایک ہی ہوتی ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے اور جیتے‘۔ شعیب ملک نے کہا ’ جب میں نے1999ء میں اپنا کریئر شروع کیا تھا تو انتخاب بھائی ہی کوچ اور یاورسعید منیجر تھے لہذا انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں اسی دور میں پہنچ گیا ہوں‘۔ واضح رہے کہ شعیب ملک نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل اکتوبر1999ء میں شارجہ میں کھیلا تھا اسوقت پاکستانی ٹیم کے کوچ وسیم راجہ تھے جبکہ اگست2001ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ملتان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے شعیب ملک کے پہلے کوچ رچرڈ پائی بس تھے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بارے میں شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی سیریز ہو اس کی اہمیت ہوتی ہے اور جیت کی صورت میں ٹیم کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستانی ٹیم پورے سال ٹیسٹ نہیں کھیلی ہے اور بھارت سے اسے اہم سیریز کھیلنی ہے تاہم کھلاڑی چونکہ ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی شکل میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور پنٹنگولر لیگ کی شکل میں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلے ہیں۔ کھلاڑی کے لیے میچ پریکٹس بہت ضروری ہوتی ہے۔ | اسی بارے میں یوسف: شعیب اور انتخاب کا ردِعمل07 November, 2008 | کھیل محمد یوسف اچانک بھارت روانہ03 November, 2008 | کھیل پاکستان کی سات وکٹ سے فتح12 October, 2008 | کھیل سنسنی خیز مقابلہ: پاکستان کی جیت11 October, 2008 | کھیل پاکستان ون ڈے دبئی میں کھیلے گا25 September, 2008 | کھیل محمد یوسف کرکٹ بورڈ سے مایوس 20 May, 2008 | کھیل یوسف کی سنچری، پاکستان کی فتح30 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||