ابو ظہبی، دوسرا ون ڈے جمعہ کو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظہبی میں دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ جمعہ کو کھیلا جائےگا۔ بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ فاسٹ بولر شعیب اختر کی دوسرے میچ میں بھی شرکت یقینی نہیں۔ وہ بائیں پنڈلی کا پٹھا کھنچ جانے کے سبب پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ شعیب اختر نے جمعرات کو ہونے والی ٹیم پریکٹس میں حصہ لیا اور دو قسطوں میں چار اوورز کرائے تاہم اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ انہوں نے تیز رفتاری سے بالنگ کی لیکن کھلاڑی ہی بہتر بتاسکتا ہے کہ اس کی تکلیف کیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ سے قبل شعیب اختر کی فٹنس کا بغور جائزہ لیا جائےگا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ فرنٹ لائن بولر کے اچانک ان فٹ ہونے سے حکمت عملی پر اثر پڑتا ہے لیکن اس وقت کوشش کی جا رہی ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری محسوس کرے اور اگر کوئی کھلاڑی نہ کھیلے تو اس کی کمی محسوس نہ ہو۔ اسوقت عمرگل اور سہیل تنویر کی شکل میں دو تجربہ کار بالر موجود ہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ وکٹ سپورٹنگ ہے شام کے وقت گیند میں باؤنس بھی تھا اور سیم بھی تاہم کرس گیل جیسے بیٹسمین ہوں تو بڑا سکور بن ہی جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمت عملی بنائی گئی ہے اس کے مطابق پاکستانی ٹیم کلین سوئپ یا سارے میچ جیتے گی۔ پاکستان کی چار وکٹوں کی ڈرامائی کامیابی کو آخری اوور میں دو چھکوں سے یقینی بنانے والے کامران اکمل کہتے ہیں کہ ٹیم میٹنگ میں یہی حکمت عملی بنائی گئی تھی کہ جتنا بھی بڑا سکور ہو اسے حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے اور پورے اوورز کھیلے جائیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ جب شعیب ملک آؤٹ ہوکر آرہے تھے تو انہوں نے ان سے کہا کہ کوشش کرتے رہنا۔ آخری اوور میں سترہ رنز بنانا آسان نہیں ہوتا ان پر یقیناً دباؤ تھا۔ شروع میں ہٹ نہیں لگ رہی تھی لیکن بعد میں وہ کامیاب ہوگئے۔ | اسی بارے میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ متوقع23 October, 2008 | کھیل کراچی:پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا02 July, 2008 | کھیل پاکستان نے سیریز کلین سویپ کرلی19 April, 2008 | کھیل مسلسل گیارہویں فتح پر نظریں18 April, 2008 | کھیل ’بنگلہ دیش کو کمزورٹیم نہ سمجھیں‘10 April, 2008 | کھیل سلیم ملک پر تاحیات پابندی ختم23 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||