BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 November, 2008, 11:30 GMT 16:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان چار وکٹوں سے جیت گیا
کرس گیل
ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل اور ایس چیٹرگُون نے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ابو ظہبی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

جیت کے لیے پاکستان کو 295 رنز بنانے تھے جو اس نے کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں بنا لیے جبکہ ایک گیند باقی تھی۔

اکمل 24 رن بناکر اور فواد عالم 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کرس گیل اور ایس چیٹرگُون نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا اور مقررہ پچاس اوورز کے اختتام پر ٹیم کا سکور نو وکٹوں کے نقصان کے دو سو چورانوے رنز تھا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سب سے کامیاب بیٹسمین کرس گیل رہے جنہوں نے پانچ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے شاندار سینچری بنائی۔ انہوں نے 113 رنز بنائے۔ وہ عمر گل کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے کامیاب بلے باز سروان رہے جنہوں نے پچپن رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ایس چیٹرگُون ہیں جو تینتیس رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر خرم منظور کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر سب سے کامیاب بالر رہے انہوں نے دس اوورز میں بیالیس رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عمر گل نے دس اوورز میں چھیاسٹھ رنز دیگر کر تین وکٹیں لیں۔

پاکستان: سلمان بٹ، خرم منظور، یونس خان، مصباح الحق، شعیب ملک (کپتان)، شاہد آفریدی، کامران اکمل، فواد عالم، سہیل تنویر، عبدالرؤف اور عمر گل۔

ویسٹ انڈیز: کرس گیل (کپتان)، ایس چیٹرگُون، مارشل، ساروان، چندرپال، ناش، سی ایس بوغ، جیروم ٹیلر، ملر، ڈیرن پاؤل، بیکر۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد