انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے لیے روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جمعرات کو دبئی روانہ ہو رہی جہاں سے بھارت جائے گی تاکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز مکمل کر سکے۔ گزشتہ ہفتے ممبئی حملوں کے بعد انگلینڈ کی ٹیم اپنا دورہ معطل کرکے واپس آگئی تھی۔ بھارت اور انگلینڈ کے مابین سات میں سے دو آخری ایک روزہ میچ بھی منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ اگرچہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ گیارہ دسمبر کو چنئی میں شروع ہوگا، تاہم انگلینڈ کے کرکٹ حکام اپنی ٹیم کی سلامتی کے بارے میں تسلی کر لینے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو دبئی سے بھارت بھیجیں گے۔ اس سے قبل انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈامنک کارک نے دعویٰ کیا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد برطانوی کرکٹ ٹیم کے کم از کم پانچ کھلاڑی بھارت کا دورہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سکیورٹی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ لیکن کارک نے بی بی سی کو بتایا ’میرے علم میں ہے کہ کم از کم پانچ یا چھ کھلاڑی اس دورے کے لیے بھارت دوبارہ جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ یہ کھلاڑی بری طرح خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے بھارت میں ٹی وی پر وہ مناظر دیکھیں ہیں جس کا دس فیصد بھی یہاں نہیں دکھایا گیا۔‘ انہوں نے مزید کہا ’اگر ایک کھلاڑی دورے پر نہیں جاتا تو سب کو نہیں جانا چاہیے۔ ان کو اس بات پر سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے کہ وہ بھارت میں محفوظ محسوس نہیں کرتے۔‘ تاہم کارک نے ایسے کھلاڑیوں کے نام بتانے سے معذرت کی۔ | اسی بارے میں ’پاکستان کا دورہ منسوخ نہیں ہوا‘01 December, 2008 | کھیل انگلینڈ کے لیے نئی تاریخیں 02 December, 2008 | کھیل ’بھارت میں کھیلنے کو تیار ہیں‘27 November, 2008 | کھیل تندولکر کی چالیسویں سنچری06 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||