BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 December, 2008, 08:03 GMT 13:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ کے لیے نئی تاریخیں
جو دورہ ختم کیا گیا تو دو ایک روزہ میچ کھیلے جانے باقی تھے۔

انگلینڈ کو انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نئی تاریخوں کی پیش کیش کی گئی ہے لیکن مہمان ٹیم سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو انڈیا کا دورہ کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم انڈیا کا دورہ کر رہی تھی لیکن ممبئی میں حملوں کی وجہ سے وطن لوٹ گئی تھی۔ اس وقت دو ایک روزہ میچ اور دو ٹیسٹ کھیلے جانے باقی تھے۔

ایک روزہ میچ تو اب نہیں کھیلے جائیں گے لیکن ٹیسٹ سیریز بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انڈین بورڈ کے مطابق ای سی بی اس بات پر رضامند ہے کہ احمد آباد اور ممبئی کے ٹیسٹ چنئی اور موہالی منتقل کر دیے جائیں اور پہلا میچ گیارہ دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

لیکن تین روز کا ایک وارم اپ میچ، جو پہلے پروگرام میں شامل تھا، اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انڈیا میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ماہر کو چنئی بھیجا جارہا ہے۔ پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو شون مارس نے کہا کہ ماہر کی رپورٹ آنے کے بعد ہم کھلاڑیوں سے بات کریں گے اور انڈیا جانے یا نہ جانے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔

’ہم ایک گروپ کے طور پر فیصلہ کریں گے لیکن انفرادی فیصلوں کی بھی گنجائش ہوگی۔‘

اسی دوران بی سی سی آئی کے نائب صدر للت مودی نے کہا ہےکہ انہیں امید ہے کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم سکیورٹی کے تعلق سے مطمئن ہوجاتی ہے تو وہ ٹییسٹ سیریز کھلنے آجائے گی۔

’ہمارے لیے کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ لیکن ساتھ ہی ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوجائیں۔‘

ممبئی: کب کیا ہوا
ممبئی میں حملے، کب کیا ہوا؟
تاج ہوٹل(فائل فوٹو)’موت کا بلاوا تھا‘
اخلاق اسی روز نوکری ڈھونڈتے ممبئی آیا تھا
دھماکوں کے بعد
خراج عقیدت، امن کی امیدیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد