BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 November, 2008, 12:15 GMT 17:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کی فتح، یوراج مردِ میدان
یوراج سنگھ
یوراج سنگھ نے سیریز میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی
انڈیا نے اندور میں کھیلےگئے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو چوّن رن سے شکست دے کر سات ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

یوراج سنگھ کی شاندار سنچری کی بدولت انڈیا نے انگلینڈ کو فتح کے لیے تین سو ترانوے رنز کا ہدف دیا تھا لیکن انگلش ٹیم دو سو اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یوراج کو ان کی آل راؤنڈ کارگردگی کی بنیاد پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر دو سو بانوے رنز بنائے۔ یواراج سنگھ ایک سو اٹھارہ، گوتم گمبھیر ستّر اور یوسف پٹھان پچاس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ نے چار بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

293 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ صرف چھ رن پر گر گئی تاہم میٹ پرائر اور اویس شاہ کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے چھیانوے رنز کی شراکت ہوئی۔ اویس شاہ نے اٹھاون رنز کی دمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

بھارت کے جانب سے یوراج سنگھ نے چار، وریندر سہواگ نے تین جبکہ ہربھجن سنگھ اور یوسف پٹھان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ انڈیا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ راجکوٹ میں کھیلا گيا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو ایک سو اٹھاون رن سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا میچ بیس نومبر کو کانپور میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
ٹیسٹ برابر ہونے کی جانب
08 November, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد