ناگپور ٹیسٹ اور سیریز انڈیا کے نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نےناگپور میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلےگئے آخری ٹیسٹ میچ کو ایک سو بہتر رنز سے جیت لیا ہے اور اس طرح اس نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت کر گواسکر باڈر ٹرافی اپنے قبضے میں کر لی ہے۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے تین سو بیاسی رنز چاہیے تھے لیکن آخری روز لنچ کے بعد پوری ٹیم دو سو نو رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میتھیو ہیڈین نےسب سے زیادہ ستّتر رنز بنائے جبکہ ہربھجن سنگھ نے چونسٹھ رنز دیکر چار وکٹیں اور امت مشرا نے ستائس رن دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔ تقریباً بیس برس بعد آسٹریلیا کی ٹیم سیریز دو میچ کے فرق سے ہاری ہے۔ اس سے قبل انیس سو اٹھاسی۔نواسی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اسے بری طرح شکست دی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم صبح ہی سے جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی کیونکہ وہ پہلے ہی ایک میچ ہار چکی تھی اس لیے اسے یا تو سیریز برابر کرنا چاہتی تھی یا پھر ہار تو اس کی ہو ہی چکی تھی۔ چار ٹیسٹ میچوں کا پہلا میچ بنگلور میں ڈرا ہوا جبکہ موہالی کا میچ بھارت نے جیتا تھا۔ اس کے بعد دلی کا میچ ڈرا ہوا اور ناگپور میں فتح پھر بھارت کے حصے میں آئی۔ اس میچ کے لیے مین آف دی میچ آسٹریلیا کے جیسن کریزا قرار دیے گئے جنہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں بارہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھارتی فاسٹ بالر ایشانت شرما کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ایشانت نے اس سیریز میں پندرہ وکٹیں حاصل کیں۔ اس ٹیسٹ سیریز کے خاتمے کے ساتھ ہی بھارت کے دو بڑے کھلاڑیوں سورو گنگولی اور انیل کمبلے کے کرکٹ کیرئر کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اس سیریز کے ساتھ ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے مزید369 درکار09 November, 2008 | کھیل ٹیسٹ برابر ہونے کی جانب08 November, 2008 | کھیل انڈیا 208 رنز پر ڈکلیئر، میچ ڈرا02 November, 2008 | کھیل انیل کمبلے ریٹائر، دھونی کپتان02 November, 2008 | کھیل دِلی: آسٹریلیا چار وکٹ پر 338 رنز31 October, 2008 | کھیل دِلی ٹیسٹ، انڈیا کی پوزیشن مضبوط30 October, 2008 | کھیل چوٹ، ہربھجن کی شمولیت مشکوک 28 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||