BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دِلی: آسٹریلیا چار وکٹ پر 338 رنز
میتھیو ہیڈن
میتھیو ہیڈن نے عمدہ کھیلتے ہوئے 83 رنز بنائے
آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین دِلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ کی اچھی اننگز کی بدولت آسٹریلیا کا سکور چار وکٹوں کے نقصان پر 338 ہو گیا ہے۔

جب دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی ہیڈن اور کاٹیچ بیٹنگ کر رہی تھی اور ٹیم کا سکور بغیر کسی نقصان کے پچاس رنز تھا۔ ان دونوں نے تیسرے روز اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 123 رنز بنائے۔ ہیڈن 83 رنز بنا کر اور سائمن کیٹچ 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ کپتان رکی پونٹنگ نے 87 اور مائیک ہسی نے 53 رنز بنائے اور جب کھیل ختم ہوا تو انڈیا کی لیڈ صرف 275 رنز ہی رہ گئی تھی۔ تاہم ابھی بھی آسٹرییا کو فالو آن سے بچنے کے لیے 75 رنز کی ضرورت تھی۔

اس سے قبل میچ کے دوسرے دن انڈیا کے گوتم گھمبیر اور وی وی ایس لکشمن نے ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔

یہ پہلا موقع تھا کہ انڈیا کے دو بیٹسمینوں نے ٹیسٹ میچ کی ایک ہی اننگز میں ڈبل سینچریاں بنائی ہوں اور یہ بھی پہلی بار ہی ہوا ہے کہ ایسا آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف ہوا ہو۔

گوتم گمبھیر نے جمعرات کے روز کھیل کے پہلے سیشن میں ہی اپنی ڈبل سینچری مکمل کی۔ وہ دو سو چھ رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سورو گنگولی بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے۔ تاہم وہ زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف پانچ رنز بنا کر کاٹیچ کی گیند پر پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

دوسری طرف وی وی ایس لکشمن نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھا اور ڈبل سینچری بنا ڈالی۔

جیسے ہی وی وی ایس لکشمن کی ڈبل سینچری مکمل ہوئے، انڈیا کے کپتان انیل کمبلے نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس وقت انڈیا کا سکور چھ سو تیرہ تھا اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ انڈیا کی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دریں اثناء بھارت کے اوپننگ بلے بازگوتم گمبھیر کو آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کہنی مارنے کا خطا وار پایا گیا ہے جس کے لیے ان پر ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ستائس سالہ گمبھیر پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی واٹسن کے ساتھ غلط سلوک کیا ہے۔ آئی سی سی نے شین واٹسن پر بھی ’کھیل کی روح کے خلاف طرز عمل اختیار کرنے‘ کے الزام میں میچ فیس کے دس فیصد کے برابر جرمانہ عائد کیا ہے۔

اسی بارے میں
سچن کے بارہ ہزار
18 October, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد