موہالی میں انڈیا کی تاریخی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز انڈیا نے آسٹریلیا کی ٹیم کو 195 رنز پر آؤٹ کر کے 320 رنز سے تاریخی شکست دے دی ہے۔ انڈیا نے یہ ٹارگٹ آخری دن صرف 18.4 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔ یہ سن 2005 کے بعد دوسری مرتبہ ہے کہ آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے۔ میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز 141 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور انہیں میچ جیتنے کے لیے 375 رنز درکار تھے۔ تاہم ایک رن کے بعد ہی ظہیر خان نے بریڈ ہادن کو بولڈ کر دیا۔ اپنے اگلے ہی اوور میں ظہیر خان نے دو مزید کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ اس طرح ظہیر خان نے اپنی عمدہ سونگ بولنگ سے چارگیندوں پر تین کھلاڑی آؤٹ کر ڈالے۔ آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مائیکل کلارک تھے جنہوں نے 69 رنز بنائے۔
مین آف دی میچ انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی رہے۔ سچن تندولکر کوسب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے پر ٹرافی دی گئی جبکہ سارو گنگولی کو بھی اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے پر ٹرافی ملی۔ شائقین نے دونوں کو دل کھول کر داد دی۔ اس سے قبل میچ کے چوتھے روز انڈیا نے آسٹریلیا کے لیے 516 رنز کا سکور کھڑا کیا تھا۔میتھیو ہیڈن اور سائمن کا ٹیچ ہر بھجن سنگھ کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے اگلے اوور میں ایشانت شرما نے رکی پونٹنگ کا وکٹ لے لیا۔ پہلے گیارہ اوور میں ہی آسٹریلیا کے چار وکٹ پر باون رن تھے۔پہلے بھی کئی میچوں میں پانچ سو یا اس سے زیادہ کا سکور رکھا جا چکا ہے لیکن ابھی تک صرف تین ہی میچوں کا نتیجہ ڈرا رہا باقی میں بیٹنگ کرنےوالی ٹیم کو شکست کا سامنا رہا۔ چائے کے وقفے سے چالیس منٹ پہلے جب آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو ہیڈن نے اتنے بڑے سکور کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمت سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن چائے کے وقفے سے پہلے ہی ہربھجن کی بال کا شکار ہو کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ آخری اوور کی آخری بال پر سائمن کا ٹیچ سچن تندولکر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مائیکل ہسی بھی ہربھجن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے جبکہ پونٹنگ کا وکٹ ایشانٹ شرما کے ہاتھ آیا۔ | اسی بارے میں دلچسپ میچ برابری پر ختم13 October, 2008 | کھیل گنگولی کا ٹیسٹ کرکٹ کو’الوداع‘07 October, 2008 | کھیل گنگولی بھارتی سکواڈ میں شامل01 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||