BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 October, 2008, 12:25 GMT 17:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گنگولی بھارتی سکواڈ میں شامل
گنگولی
گنگولی اگر پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے تو چھٹے نمبر پر کھیلیں گے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی کو نو اکتوبر سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے اعلان کردہ پندرہ کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سنہ دو ہزار ایک میں سٹیو وا کی قیادت میں بھارت کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو ہرانے والے بھارتی کپتان گنگولی کا ٹیم میں چھٹے نمبر پر کھیلنے کے لیے نو آموز بلے باز سبرمینئیم بدری ناتھ کے ساتھ مقابلہ ہے۔

بھارتی ٹیم کے پندرہ رکنی سکواڈ میں ایک نیا نام لیگ سپنر، امیت مشرا کا ہے جو انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ کے ساتھ ٹیم کے تین سپن بالروں میں شامل ہیں۔سکواڈ میں شامل کیے جانے والے چار تیز بالروں میں ظہیر خان، مناف پٹیل، ایشانت شرما اور رودرا پرتاپ سنگھ شامل ہیں۔

بلے باز یوراج سنگھ، آکاش چوپڑا اور محمد کیف کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کے انتخاب نے بھارت کے چار اہم بلے بازوں کی کارکردگی کے امکانات بڑھا دیے ہیں جن میں گنگولی، سچن تندولکر، راہول ڈراوڈ اور وی وی ایس لکشمن شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم میں گنگولی کی شرکت کرکٹ کے بعض حلقوں میں متنازعہ سمجھی جائے گی۔ چھتیس سالہ گنگولی نے ایک سو نو ٹیسٹ میچوں میں چھ ہزار آٹھ سو اٹھاسی رن تو بنائے ہیں لیکن انہوں نے بھارت کے روایتی ٹیسٹ سلیکشن ٹرائل ایرانی ٹرافی میں حصہ نہیں لیا۔

اس کے علاوہ گنگولی نے نہ تو سری لنکا میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اچھی بیٹنگ کی اور نہ ہی انہوں نے گزشتہ روز بنگلور میں میں شروع ہونے والے بھارت کے کنڈیشنگ کیمپ میں حصہ لیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد