BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 October, 2008, 14:17 GMT 19:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلچسپ میچ برابری پر ختم
سرو گنگولی
سرو گنگولی اور وی وی لکشمن نے انڈیا کومحفوظ مقام تک پہنچا دیا
انڈیا کے بیٹسمینوں نے بنگلور کی ناہموار باؤنس والی وکٹ پر سارا دن بیٹنگ کر کے ایک دلچسپ میچ کو برابری پر ختم کر لیا۔

آسٹریلیا نے میچ کے آخری روز اننگز ڈیکلیئر کر کے انڈیا کو جیت کے لیے تراسی اوروں میں دو سو ننانوے رنز کا ہدف دیا۔

انڈیا کی اننگز کی آغاز زیادہ اچھا نہ ہوا اور جارحانہ انداز کے مالک وریندر سہواگ جلد ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد انڈیا کے بیٹسمینوں نےمیچ جیتنے کی بجائے میچ بجانے کی حکمت عملی اپنا لی اور جب میچ ختم ہوا تو اس وقت انڈیا کے چوٹی کے چار بیٹسمین ایک سو ستتر رنز پر پویلین جا چکے تھے۔

پویلین واپس پہنچنے والوں میں عظیم بیٹسمین سچن تندولکر، راہول ڈراوڈ ، وریندر سہواگ اور گوتم گھمبیر شامل تھے۔

انڈیا کو محفوظ مقام تک پہنچانے میں وی وی ایس لکشمن اور سرو گنگولی نے اہم کردار ادا کیا۔

آؤٹ ہونے والوں میں وریندر سہواگ نے چھ، راہول ڈراوڈ نے پانچ اور گوتم گھمبیر نے انتیس رنز بنائے۔ سچن تندولکر انچاس رنز سکور کیے اور برائن لارا کے رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ کو توڑنے سے صرف چودہ رنز دور رہ گئے ہیں۔

سچن تندولکر نے بنگور ٹیسٹ کو برابری پر ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وہ جب وکٹ پر پہنچے تو انڈیا کی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی صرف نو اوروں میں چوبیس رنز کے مجموعی سکور پر آوٹ ہو چکے تھے۔

سچن تندولکر نے پہلے گوتم گھمبیر اور پھر وی وی ایس لکشمن کے ساتھ عمدہ پارٹنرشپ بنا کر میچ کو محفوظ مقام تک پہنچا دیا۔ وی وی ایس لکشمن اور سرو گنگولی کی اکسٹھ رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ نے آسٹریلیا کی جیت کی خواہش کو پورا نہیں ہونے دیا۔

چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعہ سے موہالی میں کھیلا جائےگا۔

انڈیا:
گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ، راہول ڈراویڈ، سچن تندولکر، سورو گنگولی، لکشمن، مہندر سنگھ دھونی، انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ، ایشانت شرما۔

آسٹریلیا:
کیٹچ، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، مائیکل ہسی، کلارک، وائٹ، واٹسن، ہیڈِن، بریٹ لی، جو کلارک۔

انیل کمبلےجیت کی امید
انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ سیریز جیتنی ہے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد