بنگلور: دوسرا دن ہسی کے نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلور میں انڈیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت نے بغیر کسی نقصان کے اڑسٹھ رن بنائے ہیں جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو تیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جب کھیل ختم ہوا تو بھارت کی جانب سے سہواگ تینتالیس جبکہ گوتم گمبھیر بیس رن پر کھیل رہے تھے۔ آسٹریلوی اننگز کی خاص بات کپتان رکی پونٹنگ اور مائیک ہسی کی سنچریاں تھیں۔ ہسی ایک سو چھیالیس رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسرے دن آسٹریلیا نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو چون رن سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو مجموعی سکور میں صرف پانچ رن کے اضافے کے بعد آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ گر گئی۔ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی شین واٹسن تھے جنہیں دوسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی ایشانت شرما نے بولڈ کیا۔اس کے بعد بھارتی بالر کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ایشانت شرما نے پہلے ہیڈن اور پھر وائٹ کو آؤٹ کر کے اپنی وکٹوں کی تعداد چار کر لی۔ آسٹریلیا کے لوئر آرڈر بلے بازوں میں بریڈ ہیڈن اور بریٹ لی کے علاوہ کوئی بلے باز بھارتی فاسٹ بالروں کا مقابلہ نہ کر سکا۔ بھارت کی جانب سے ظہیر خان نے پانچ، ایشانت شرما نے چار جبکہ ہربھجن سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو بنگلور میں شروع ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلے دن آسٹریلوی اننگز کی خاص بات کپتان رکی پونٹنگ کی سنچری تھی۔ وہ ایک سو تئیس رن بنا کر ہربھجن سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کے کیرئر کی چھتیسویں اور بھارتی سرزمین پر پہلی سنچری تھی۔ انڈیا: آسٹریلیا: |
اسی بارے میں گنگولی کا ٹیسٹ کرکٹ کو’الوداع‘07 October, 2008 | کھیل گنگولی بھارتی سکواڈ میں شامل01 October, 2008 | کھیل ڈراوڈ اور گنگولی ون ڈے سے باہر20 January, 2008 | کھیل یوراج کی چھٹی اور دھونی کو چھٹی08 July, 2008 | کھیل مناف، ایشانت اندر، سنگھ باہر09 April, 2008 | کھیل عرفان پٹھان کی ٹیم میں واپسی30 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||