چوٹ، ہربھجن کی شمولیت مشکوک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے سپن گیند باز ہر بھجن سنگھ کے انگوٹھے میں چوٹ آئی ہے اس لیے دلی میں آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاید وہ نہ کھیل سکیں۔ لیکن انیل کمبلےاب پوری طرح فٹ ہیں۔ اگر ہربھجن سنگھ نہیں کھیل سکے تو ان کی جگہ امت مشرا کو جگہ مل سکتی ہے جنہوں نے موہالی میں سات وکٹیں لی تھیں۔ یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا جس میں آسٹریلیا کو تین سو بیس رنز سے شکست ہوئی تھی۔ ادھر آسٹریلیا کے تیزگیند باز سٹورٹ کلارک بھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں جو کہنی میں چوٹ کے سبب دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ سٹورٹ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں لیکن آسٹریلیا ان کی جگہ کسی سپنر کو کھیلا سکتی ہے کیونکہ دلی میں کوٹلہ کی پچ تیسرے دن ہی ٹرن ہونا شروع ہوجائےگی۔ آسٹریلیا کے سپن گیند باز کیمرون وہائٹ نے دو ٹیسٹ میچوں میں صرف چار وکٹیں لی ہیں اور وہ کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے تیئیس سالہ جیسن کریزا، جو تسمانیہ کی طرف سے کھیلتے ہیں، انہیں دلی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس نوجوان کھلاڑی کی تعریف بھارت کے سابق سپن گیند باز بشن سنگھ بیدی نے بھی کی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے بیدی سے اس بارے میں صلاح و مشورہ کیا تھا۔ بشن سنگھ بیدی کا کہنا ہے کہ آسٹرلیا کو جیسن کو کھلانا ہی چاہیے۔’ انہیں ایک انگلی والا سپنر چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں کہ شین وارن کے بعد ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے لیکن میرے خیال سے ان نوجوانوں میں کسی ایک ذمہ داری لینی چاہیے۔‘ ہندوستان کو دلی کی کوٹلہ کی پچ پر کوئی مشکل نہیں کیونکہ انیل کمبلے جیسے کھلاڑی نے صرف چھ ٹیسٹ میچوں میں اس میدان پر پچپن وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انیس سو نناوے میں اسی میدان پر کمبلے نے پاکستان کے خلاف دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔ | اسی بارے میں موہالی: انڈیا جیت کے نزدیک20 October, 2008 | کھیل دلچسپ میچ برابری پر ختم13 October, 2008 | کھیل آسٹریلیا:263 رنز کی مجموعی برتری12 October, 2008 | کھیل برتری خاتمے کیلیے مزید 117 درکار11 October, 2008 | کھیل بنگلور: دوسرا دن ہسی کے نام10 October, 2008 | کھیل آسٹریلیا کے دو سو چون رن 09 October, 2008 | کھیل آسٹریلیائی دورہ، سیکیورٹی خدشات15 September, 2008 | کھیل سری لنکا سیریز جیت گیا11 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||