BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موہالی: انڈیا جیت کے نزدیک
ہربھجن سنگھ
ہربھجن زبردست فارم میں
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن مائیکل کلارک اور بریڈہیڈن نے شراکت میں 83 رن بنائے ۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 46 اوور میں پانچ وکٹ پر 141 رن بنائے تھے۔

انڈیا نے آسٹریلیا کے لیے 516 رنز کا سکور کھڑا کیا۔میتھیو ہیڈن اور سائمن کا ٹیچ ہر بھجن سنگھ کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے اگلے اوور میں ایشانت شرما نے رکی پونٹنگ کا وکٹ لے لیا۔

پہلے گیارہ اوور میں ہی آسٹریلیا کے چار وکٹ پر باون رن تھے۔پہلے بھی کئی میچوں میں پانچ سو یا اس سے زیادہ کا سکور رکھا جا چکا ہے لیکن ابھی تک صرف تین ہی میچوں کا نتیجہ ڈرا رہا باقی میں بیلٹنگ کرنےوالی ٹیم کو شکست کا سامنا رہا۔

چائے کے وقفے سے چالیس منٹ پہلے جب آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو ہیڈن نے اتنے بڑے سکور کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمت سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن چائے کے وقفے سے پہلے ہی ہربھجن کی بال کا شکار ہو کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

آخری اوور کی آخری بال پر سائمن کا ٹیچ سچن تندولکر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انٹرویل کے بعد مائیکل ہسی بھی ہربھجن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے جبکہ پونٹنگ کا وکٹ ایشانٹ شرما کے ہاتھ آیا۔آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 375 رنز کی ضرورت ہے

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد