دِلی ٹیسٹ، انڈیا کی پوزیشن مضبوط | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین دِلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن گمبھیر اور لکشمن نے ڈبل سینچریاں بنائی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ انڈیا کے دو بیٹسمینوں نے ٹیسٹ میچ کی ایک ہی اننگز میں ڈبل سینچریاں بنائی ہوں اور یہ بھی پہلی بار ہی ہوا ہے کہ ایسا آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف ہوا ہو۔ جب تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی ہیڈن اور کاٹیچ بیٹنگ کر رہی تھی اور ٹیم کا سکور بغیر کسی نقصان کے پچاس رنز تھا۔ اس سے پہلے جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انڈیا کا سکور دو سو تریسٹھ رنز تھا اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اس وقت گوتم گمبھیر ایک سو انچاس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ گوتم گمبھیر نے جمعرات کے روز کھیل کے پہلے سیشن میں ہی اپنی ڈبل سینچری مکمل کی۔ وہ دو سو چھ رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سورو گنگولی بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے۔ تاہم وہ زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف پانچ رنز بنا کر کاٹیچ کی گیند پر پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دوسری طرف وی وی ایس لکشمن نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھا اور ڈبل سینچری بنا ڈالی۔ جیسے ہی وی وی ایس لکشمن کی ڈبل سینچری مکمل ہوئے، انڈیا کے کپتان انیل کمبلے نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس وقت انڈیا کا سکور چھ سو تیرہ تھا اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ انڈیا کی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ درایں اثناء آئی سی سی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن پر ’کھیل کی روح کے خلاف طرز عمل اختیار کرنے‘ کے الزام میں میچ فیس کے دس فیصد کے برابر جرمانہ عائد کیا۔ | اسی بارے میں موہالی میں انڈیا کی تاریخی فتح21 October, 2008 | کھیل سچن کے بارہ ہزار18 October, 2008 | کھیل گنگولی کا ٹیسٹ کرکٹ کو’الوداع‘07 October, 2008 | کھیل چوٹ، ہربھجن کی شمولیت مشکوک 28 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||