انڈیا 208 رنز پر ڈکلیئر، میچ ڈرا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ کسی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔ میچ کے آخری دن انڈیا نے 208 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی اور آسٹریلیا کی ٹیم صرف آٹھ اوورز کھیل سکی۔ میچ کے اختتام پر ہیڈن 16 اور کیٹچ 14 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جب چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تھا تو ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو کٹوں کے نقصان پر تینتالیس رن بنائے تھے۔ انڈیا نے آخری دن سکور میں 165 رنز کا اضافہ کر کے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اس طرح آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 245 رنز کی ضرورت تھی۔ یہ میچ دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں کھیلا جا رہا تھا۔ میچ کے بعد انڈیا کے کپتان اور مایہ ناز سپنر انیل کمبلے نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز پانچ سو ستتر رنز پر مکمل کی تھی جس میں مائکل کلارک کی سینچری شامل تھی۔ کلارک نے ایک سو چھ رن بنائے لیکن اس دوران ان کے چار کیچ چھوڑے گئے۔
ہندوستان کے لیے ویریندر سہواگ نے ایک سو چار رنز کے عوض پانچ وکٹ لیے۔ اس کے بعد بریٹ لی نے ویریندر سہواگ کو بولڈ کیا جبکہ سٹیوئرٹ کلارک نے نائٹ واچ مین ایشانت شرما کا وکٹ لیا۔ اگرچہ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں چھ سو تیرہ رن بنائے تھے لیکن خراب بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے اس نے آسٹریلیا پر دباؤ قائم کرنے کا موقع ضائع کردیا۔ یاد رہے کہ ہندوستان کی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ ڈرا رہا ہے۔ | اسی بارے میں موہالی میں انڈیا کی تاریخی فتح21 October, 2008 | کھیل سچن کے بارہ ہزار18 October, 2008 | کھیل گنگولی کا ٹیسٹ کرکٹ کو’الوداع‘07 October, 2008 | کھیل چوٹ، ہربھجن کی شمولیت مشکوک 28 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||