انگلینڈ کی ٹیم کو بھاری شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا نے انگلینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں یوراج سنگھ کی سنچری کی بدولت 388 رن کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں انگلینڈ دو سو انتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دونوں کے درمیان سیریز کا یہ پہلا میچ راجکوٹ میں کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کی انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ انڈیا نے مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو ستاسی رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کپتان پیٹرسن تریسٹھ رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ انڈیا کی اننگز کی خاص بات یوراج سنگھ کے ایک سو اٹھتیس رن تھے جو انہوں نے سولہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے اٹھہتر گیندوں پر بنائے۔ وریندر سہواگ نے پچاسی اور گوتم گمبھیر نے اکیاون رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے ہارمیسن اور پٹیل نے دو دو اور فلنٹاف نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم: میٹ پرائر، این بیل، اویس شاہ، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، پٹیل، روی بوپارا، سٹورٹ براڈ، سٹیو ہارمیسن، جیم اینڈرسن۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے مزید369 درکار09 November, 2008 | کھیل ٹیسٹ برابر ہونے کی جانب08 November, 2008 | کھیل انڈیا 208 رنز پر ڈکلیئر، میچ ڈرا02 November, 2008 | کھیل انیل کمبلے ریٹائر، دھونی کپتان02 November, 2008 | کھیل دِلی: آسٹریلیا چار وکٹ پر 338 رنز31 October, 2008 | کھیل دِلی ٹیسٹ، انڈیا کی پوزیشن مضبوط30 October, 2008 | کھیل چوٹ، ہربھجن کی شمولیت مشکوک 28 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||