کیون پیٹرسن کی تیرہویں سنچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لارڈز کرکٹ گروانڈ پر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کیون پیٹرسن کے شاندار ناقابل شکست ایک سو چار رنز کی بدولت میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام تک تین سو نو رنز بنالیے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیون پیٹرسن نے اپنے کیریئر کی تیرہویں سنچری اپنی اننگز کے تیرہویں چوکے سے مکمل کی۔ کیون پیٹرسن نے ایئن بیل کی شراکت میں ایک سو بانوے رنز بنائے۔ ایئن بیل نے اس ناقابل شکست شراکت میں پچہتر رنز سکور کیئے۔ یہ شراکت ایک ایسے وقت ہوئی جبکہ کھانے کے وقفے کے بعد انگلینڈ کے تین کھلاڑی صرف تین رنز کے فرق سے تیرہ گیندوں میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی لیکن یہ فیصلہ کوئی زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ انگلینڈ کی اننگز میں اینڈریو سٹراس نے چوالیس اور ایلیسٹر کک نے ساٹھ رنز بنائے اور انگلینڈ کو بغیر کسی نقصان کے ایک سو چودہ رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کیون پیٹرسن پیدائشی طور پر جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اس حقیقت کے پیش نظر اس میچ میں ان کی متوقع کارکردگی کے بارے میں ایک بحث جاری تھی۔ کیون پیٹرسن جب کھیلنے کے لیے میدان میں پہنچے تو جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر مارک باؤچر نے چند قدم آگے آ کر ان کا استقبال کیا۔ کیون پیٹرسن اپنی اننگز کے آغاز میں رنز بنانے کے لیے اس قدر بے تاب دکھائی دیئے کہ وہ اپنا پہلا رنز بنانے کی کوشش رن آؤٹ ہوتے ہوتے بچ گئے۔ مکایا نتینی کا نشانہ اگر چند انچ سے چوک نہ گیا ہوتا تو کیون پیٹرسن یقنی طور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ جاتے۔ انگلینڈ کی اننگز میں آئین بیل کا کردار بھی کسی طرح کم نہیں تھا۔ وہ اوپر تلے تین وکٹ کے گرنے پر کرییز پر آئے تھے لیکن انہوں نے بڑے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے پچہتر رنز سکور کیئے۔ انہوں نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر اپنا کھاتا کھولا اور اس کے بعد نہایت اطمینان سے رنز بناتے رہے۔ جنوبی افریقہ نے اس میچ میں دو نئے تیز رفتار بولروں، سٹین اور مورنے مورکل کو شامل کیا ہے لیکن لارڈ کی پچ توقعات کے برعکس کچھ سست ثابت ہوئی۔ اس پچ پر تجربہ کار نتینی بھی انگلش بلے بازوں کے لیے کسی پریشانی کا باعث نہ بن سکے۔ نتینی نے اسی میدان میں سن دو ہزار تین میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹ حاصل کی تھیں اور جنوبی افریقہ نے یہ میچ ایک اننگز اور بانوے رنز سے جیت لیا تھا۔ | اسی بارے میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلہ20 February, 2008 | کھیل نیوزی لینڈ تین ایک سے جیت گیا23 February, 2008 | کھیل انگلینڈ نے سیریز برابر کر دی 16 March, 2008 | کھیل انگلینڈ نے سیریز جیت لی26 March, 2008 | کھیل انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں فاتح08 June, 2008 | کھیل کرکٹ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ25 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||