BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوزی لینڈ تین ایک سے جیت گیا
برینڈن میکلم
برینڈن میکلم کی جارحانہ اننگز نے نیوزی لینڈ کو فتح کی راہ پر ڈال دیا
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بارش سے متاثرہ آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ڈکورتھ لوئس کے طریقۂ کار کی بنیاد پر چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین ایک سے جیت لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی لیکن انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دباؤ کا شکار رہی جس دوران ڈینئل وٹوری نے اٹھائس رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ مقررہ پچاس اوورز میں دو سو بیالیس رنز نہ بنا پاتا اگر لُوک رائٹ اپنے سینتالیس رنز میں چار چھکے لگاتے اور ڈِمی میسکارنیس آخری اوور میں بائیس رنز نہ بناتے۔


دو سو تینتالیس رنز کا ہدف حاصل کرنے کی دوڑ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر برینڈن میکلم نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور ستّتر رنز کی اننگز میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔

انگلینڈ کے ریان سائڈباٹم نے مسلسل دو گیندوں پر دو کھلاڑی آؤٹ کیے لیکن میچ کے اختتام کا اعلان بہرحال بارش کے ہاتھ رہا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان نیپیئر میں چوتھا میچ ایک دن میں سنسی خیز چھ سو اسی رنز کے بعد ’ٹائی‘ ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ کو آخری گیند پر میچ اور سیریز جیتنے کے لیے دو رنز چاہیے تھے لیکن کپتان ڈینئل وٹوری صرف ایک رن بنا سکے تھے۔

چوتھے کے مقابلے میں پانچویں ایک روزہ میچ میں کئی اہم فرق سامنے آئے۔ نیوزی لینڈ نے اپنے سپن اٹیک میں تبدیلی کر کے قدرے زیادہ متوازن ٹیم میدان میں اتاری اور اس کے دونوں ابتدائی بلے بازوں نے انگلینڈ کے اس بہانے کو بالکل نہ چلنے دیا کہ کرائیسٹ چرچ کی پِچ پر بڑا سکور کرنا مشکل تھا۔ انگلینڈ کو سو رنز بنانے کے لیے پچیسویں اوور کا انتظار کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ گیارہویں ہی اوور میں سو رنز بنا چکا تھا۔

نیوزی لینڈ نے سینتیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو تیرہ رنز بنائے۔ اسے اگلے تیرہ اوورز میں صرف تیس رنز بنانا تھے لیکن خراب موسم کے باعث نیوزی لینڈ کےبلے بازوں کو دوبارہ میدان میں اترنے کی زحمت نہ کرنا پڑی اور رنز بنانے کی بہتر رفتار کے پیش نظر نیوزی لینڈ یہ میچ چار وکٹوں سے جیت گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد