آکلینڈ: انگلینڈ چھ وکٹوں سے فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کپتان پال کولنگوڈ کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ کولنگوڈ نے پچاس گیندوں پر ستر رنز بنائے، جن میں تین چھکے بھی شامل تھے۔ انگلینڈ کے لیے سیریز میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا کیونکہ اس سے پہلے کھیلے گئے دونوں میچوں میں اسے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آل راؤنڈر جیکب اورم کی بھرپور بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو فتح کے لیے دو سے پینتیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ جیکب اورم نے اکانوے گیندوں پر اٹھاسی رنز بنائے تھے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے چھ کھلاڑی صرف ننانوے کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم اس موقع پر جیکب اورم نے کپتان ڈینیئل ویٹوری کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا دیا اور کیوی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ میچ کے دوران بارش ہو جانے کی وجہ سے انگلینڈ کو سینتالیس اوورز میں دو سو انتیس رنز بنانے کا ہدف ملا تھا، جو اس کے بلے بازوں نے چوالیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ | اسی بارے میں انگلینڈ:سیریز بچانے کے لیے235 کا ہدف15 February, 2008 | کھیل نیوزی لینڈ چھ وکٹ سے جیت گیا09 February, 2008 | کھیل سٹائرس کا ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع 03 February, 2008 | کھیل شین بانڈ سینٹرل کنٹریکٹ سے خارج28 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||