BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 January, 2008, 12:08 GMT 17:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شین بانڈ سینٹرل کنٹریکٹ سے خارج
شین بانڈ
’میں سمجھا کہ میں نیوزی لینڈ کے علاوہ بھارتی کرکٹ لیگ سے بھی کھیل سکتا ہوں۔‘
بھارتی کرکٹ لیگ میں کھیلنے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نےفاسٹ بالر شین بانڈ کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے تیز بالر نے بھارتی کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدہ یہ سمجھتے ہوئے کیا کہ یہ معاہدہ ان کے بین الاقوامی کیریئر اثر انداز نہیں ہوگا۔

لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کرنے والے کھلاڑی کسی غیر توثیق شدہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

بتیس سالہ بانڈ نے کہا ’مجھے فخر ہے کہ میں نے نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلا۔ میں سمجھا تھا کہ میں نیوزی لینڈ اور بھارتی کرکٹ لیگ سے بھی کھیل سکتا ہوں۔‘

بانڈ نے کوشش کی تھی کہ وہ مئی دو ہزار آٹھ تک نیوزی لینڈ کے لیے بھی کھیلیں اور بھارتی لیگ کے لیے بھی۔ بھارتی کرکٹ لیگ نے اس سال بہت سے ٹورنامنٹ رکھے ہیں۔

’میں اس واقعہ کے بعد صحیح قدم اٹھانا چاہتا تھا اس لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے کہنے پر میں نے استعفٰی دے دیا ہے۔ میں نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنے کے لیے ہر وقت مہیا ہوں بشرطیکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مجھے موقع دے۔‘

بانڈ نے سترہ ٹیسٹ میچ میں اُنہتر وکٹیں اور سڑسٹھ ایک روزہ میچز میں ایک سو پچیس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ اس سال برطانیہ کے خلاف نیوزی لینڈ میں سیریز نہیں کھیل پائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق بانڈ کا بھارتی کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدہ چار لاکھ پاؤنڈ کا ہے۔ ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کرس کین، نیتھن، کرس ہیرس، کریگ مک ملن، ہمیش مارشل، اور ڈیرل ٹفی بھی نیوزی لینڈ بھارتٹ کرکٹ لیگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جسٹن ووگھن کا کہنا ہے ’یہ بہت مشکل مرحلہ ہے اور ہمیں آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کا احترام کرنا ہوگا۔ اس لیے ہم شین بانڈ کو نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد