انگلینڈ جیت کے لیے 235 کا ہدف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آل راؤنڈر جیکب اورم کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں فتح کے لیے 235 رن کا ہدف فراہم کیا ہے۔ آک لینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چونتیس رن بنائے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے چھ کھلاڑی صرف ننانوے کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم اس موقع پر جیکب اورم نے کپتان ڈینیئل ویٹوری کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا دیا اور کیوی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ اورم چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے اٹھاسی رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویٹوری نے بیالیس رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ اور پال کالنگ وڈ نے تین، تین جبکہ جیمز اینڈرسن نے دو اور سائیڈ بوٹم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ صرف سات کے مجموعی سکور پر گری اور چالیس کا ہندسہ چھونے تک نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ سکاٹ سٹائرس کی صورت میں ترپّن کے مجموعی سکور پر گری اور مجموعی سکور میں صرف نو رن کے اضافے کے بعد فلٹن بھی پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی ٹیلر تھے جنہیں پچانوے کے مجموعی سکور پر کالنگ وڈ نے آؤٹ کیا۔ تاہم اس کے بعد ویٹوری اور اورم کے درمیان چوہتّر رن کی شراکت نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور پھر لوئر آرڈر میں ہچکاک کی گیارہ گیندوں پر گیارہ رن کی اننگز نے نیوزی لینڈ کا سکور 234 تک پہنچا دیا۔ یاد رہے کہ سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے انگلینڈ کو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہو گا۔ پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈ چھ وکٹ سے جیت گیا09 February, 2008 | کھیل سٹائرس کا ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع 03 February, 2008 | کھیل شین بانڈ سینٹرل کنٹریکٹ سے خارج28 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||