BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 June, 2008, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں فاتح
انگلش ٹیم
سائیڈ بوٹم اور اینڈرسن نے انگلش ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا
جیمز اینڈرسن اور رائن سائیڈ بوٹم کی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور نو رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے دو سو اکتالیس رنز درکار تھے لیکن اس کی پوری ٹیم میچ کے تیسرے دن دو سو بتیس رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں برنڈن میکلم اور جیکب اورم نے نصف سنچریاں بنائیں۔ میکلم اکہتر جبکہ اورم پچاس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے رائن سائیڈ بوٹم نے سڑسٹھ رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ دو دو وکٹیں حاصل کر سکیں۔

جیمز اینڈرسن نے اس میچ میں کل نو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے اس میچ میں اپنی پہلی اننگز میں کیون پیٹرسن کی عمدہ سنچری اور لوئر آرڈر کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت تین سو چونسٹھ رن بنائے تھے۔

اس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف ایک سو تئیس رن بنا سکی تھی اور اسے فالو آن پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں انگلش بالر جیمز اینڈرسن نے صرف تنتالیس رن کے عوض سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی جبکہ لارڈز میں کھیلا جانے والا سیریز کا پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہا تھا۔

اس برس مارچ میں بھی انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے چکا ہے۔ نیوزی لینڈ میں کھیلی جانی والی اس سیریز میں انگلینڈ نے دو ایک سے فتح حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد