BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 May, 2008, 15:03 GMT 20:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹراؤس کی سنچری ، انگلینڈ فاتح
سٹراؤس
سٹراؤس نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا
مونٹی پنیسر کی عمدہ بالنگ اور اینڈریو سٹراؤس کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

لارڈز میں کھیلا جانے والا سیریز کا پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہا تھا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے 297 رن کا مطلوبہ ہدف چائے کے وقفے سے قبل چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز کی خاص بات اوپنر اینڈریو سٹراؤس کی شاندار سنچری تھی۔ انہوں نے بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چھ رن بنائے۔ سٹراؤس نے پہلی اننگز میں بھی نصف سنچری سکور کی تھی۔ سٹراؤس کے علاوہ انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان اڑتالیس اور کیون پیٹرسن بیالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 مونٹی پنیسر نے اپنے کیرئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے صرف سینتیس رن کے عوض نیوزی لینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس میچ میں پنیسر نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سو وکٹیں بھی مکمل کیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت اس وقت مضبوط ہوئی تھی جب نیوزی لینڈ کے بلے باز اپنی دوسری اننگز میں مونٹی پنیسر کی تباہ کن سپن بولنگ کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے تھے اور پوری ٹیم صرف ایک سو چودہ رن بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

مونٹی پنیسر نے اپنے کیرئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے صرف سینتیس رن کے عوض نیوزی لینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اس میچ میں پنیسر نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سو وکٹیں بھی مکمل کیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے نو وکٹ پر 381 رن بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 202 رن کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پہلی اننگز میں ایک سو اناسی رن کی برتری کے بعد دوسری اننگز میں کیوی ٹیم کے ایک سو چودہ رن پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 297 رن کا ہدف ملا تھا۔

یاد رہے کہ اسی برس مارچ میں بھی انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے چکا ہے۔ نیوزی لینڈ میں کھیلی جانی والی اس سیریز میں انگلینڈ نے دو ایک سے فتح حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد